اتوار 11 مئی 2025 - 21:42
16 مئی یومِ مردہ باد امریکہ/ اسرائیل عالم اسلام کے لیے خطرہ ہے، برادر ذاکر علی شیخ

حوزہ/ امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیماتِ قرآن و اہلبیت علیہم السّلام محرابپور سندھ کے مرکزی جنرل سیکریٹری برادر ذاکر علی شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 16 مئی عالمی استکبار و استعمار کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا دن ہے۔ آج اسرائیل کا وجود عالم اسلام کے لیے خطرہ بن چکا ہے، اگر عرب ممالک ان سازشوں کا شکار نہ ہوتے تو آج انسانیت کا ناحق خون نہ بہتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام زین العابدین (ع) انسٹیٹیوٹ آف تعلیماتِ قرآن و اہلبیت علیہم السّلام محرابپور سندھ کے مرکزی جنرل سیکریٹری برادر ذاکر علی شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 16 مئی عالمی استکبار و استعمار کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا دن ہے۔ آج اسرائیل کا وجود عالم اسلام کے لیے خطرہ بن چکا ہے، اگر عرب ممالک ان سازشوں کا شکار نہ ہوتے تو آج انسانیت کا ناحق خون نہ بہتا۔

ذاکر علی شیخ نے کہا کہ 16 مئی کو امریکہ نے بزور طاقت اقوام متحدہ سے اسرائیل کے ناپاک وجود کو منظور کروایا تھا، جس پر شہید قائد علامہ ملت جعفریہ علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃ اللّٰہ علیہ نے 16مئی کو یومِ مردہ باد امریکہ منانے کا اعلان کیا تھا، ہم اس عظیم شخصیت کے فرمان پر آج یہ دن مناتے ہیں، وہ صرف ایک مذہبی عالم نہیں تھے، بلکہ امتِ مسلمہ کے حقیقی ترجمان تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید عارف حسینیؒ نے ہمیں بتایا کہ جو امریکہ کو اپنا دوست سمجھتا ہے، وہ اسلام کا دشمن ہے! یہ جملہ صرف ایک سیاسی نعرہ نہیں، بلکہ ایک نظریاتی پوزیشن ہے۔ امریکہ نے دنیا بھر میں مسلمانوں کو تقسیم کیا، عراق، شام، افغانستان، لبنان، یمن، اور خصوصاً فلسطین کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا اور غاصب اسرائیل کو اپنا ناجائز بچہ قرار دے کر اس کے ہر ظلم کی سرپرستی کی۔

امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ کے مرکزی جنرل سیکریٹری نے کہا کہ شہید قائد ملّت جعفریہ علامہ عارف حسین الحسینی نے فرمایا تھا کہ ہم صرف ماتم کرنے والی قوم نہیں، ہم قیام کرنے والی قوم ہیں، اسی لیے انہوں نے 16 مئی کو یومِ مردہ باد امریکہ و اسرائیل قرار دیا، تاکہ ہم اپنے دل، زبان اور عمل سے ان سامراجی طاقتوں کی مذمت کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس دن صرف احتجاج کرنے یا نعرہ لگانے پر اکتفاء نہ کریں، بلکہ ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ آج سے ظالم کو ظالم کہنا سیکھیں گے چاہے وہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اور شہید عارف حسینیؒ کے افکار کو نوجوان نسل تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امتِ مسلمہ کا اتحاد بھی آج کی اہم ضرورت ہے، آج دنیا بھر کے مظلوم ہماری طرف دیکھ رہے ہیں۔ فلسطین، یمن، شام، لبنان وغیرہ سب کی آنکھیں امتِ مسلمہ پر لگی ہیں۔ شہید قائد کہتے تھے: جب تک ہم ایک اُمت نہیں بنیں گے، استکبار ہمیں ٹکڑوں میں توڑتا رہے گا، لہٰذا ہمیں آج نہ صرف احتجاج کرنا ہے، بلکہ نظریاتی، فکری، ثقافتی اور معاشی میدان میں بھی مقابلہ کرنا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha