پیر 5 مئی 2025 - 19:24
امام زین العابدین (ع) انسٹیٹیوٹ کے چوتھے یومِ تاسیس کے موقع پر تقریب کا انعقاد

حوزہ/ امام زین العابدین علیہ السّلام انسٹیٹیوٹ آف تعلیماتِ قرآن و اہلبیت (ع) محرابپور سندھ کے چوتھے یومِ تاسیس کی مناسبت سے مسجد امام زین العابدین میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں انسٹیٹیوٹ کے سابقین، سینئر اراکین اور موجودہ مرکزی عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام زین العابدین علیہ السّلام انسٹیٹیوٹ آف تعلیماتِ قرآن و اہلبیت (ع) محرابپور سندھ کے چوتھے یومِ تاسیس کی مناسبت سے مسجد امام زین العابدین میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں انسٹیٹیوٹ کے سابقین، سینئر اراکین اور موجودہ مرکزی عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔

امام زین العابدین (ع) انسٹیٹیوٹ کے چوتھے یومِ تاسیس کے موقع پر تقریب کا انعقاد

پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا، جس کی سعادت برادر بھلول رضا شیدی نے حاصل کی۔

افتتاحی کلمات مرکزی صدر محترم عاشق حسین سھتو نے ادا کیے اور تمام مہمانانِ گرامی اور سابقین کا شکریہ ادا کیا۔

پروگرام میں سابق صدور جناب نوید علی شیخ، محترم مہتاب علی شیخ اور محترم امجد علی عابدی نے خطاب کرتے ہوئے انسٹیٹیوٹ کی تعلیمی اور تربیتی خدمات کو سراہا اور نوجوانوں کی فکری و روحانی تربیت میں اس ادارے کے کردار کو اجاگر کیا۔

برادر سھیل احمد مطہری (سیکریٹری مجلس نظارت) نے خصوصی شرکت کی۔

موجودہ مرکزی صدر عاشق حسین سھتو نے اپنے خطاب میں کہا کہ امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ ہمارے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت ہے، جہاں ہم نہ صرف خود سازی، بلکہ فکری تربیت بھی حاصل کرتے ہیں، اس ادارے کی کامیابی میں آپ تمام سابقین کی کاوشیں شامل ہیں، جس کے لیے میں دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔

امام زین العابدین (ع) انسٹیٹیوٹ کے چوتھے یومِ تاسیس کے موقع پر تقریب کا انعقاد

انہوں نے مزید کہا کہ جدید دور کے فکری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں تعلیماتِ قرآن و اہل بیت علیہم السّلام کو عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق عام کرنا ہوگا، تاکہ ملت کے نوجوان معنوی اور فکری طور پر مضبوط بن سکیں۔

یومِ تاسیس پروگرام کے اختتام پر انسٹیٹیوٹ کی موجودہ کابینہ، تمام یونٹس، مجلسِ نظارت اور معاونین مؤمنین کو یومِ تاسیس کی مبارکباد پیش کی گئی اور دعا کی گئی کہ یہ ادارہ، جو شہداء ملت جعفریہ خصوصاً قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینیؒ کے افکار سے وابستہ ہے، ہمیشہ ملت کے نوجوانوں کے لیے چراغِ راہ بنا رہے اور نظامِ ولایت و امامت کا ہر اول دستہ بن کر دن دگنی رات چگنی ترقی کرے۔

یومِ تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا اور پروگرام کا اختتام دعائے امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف سے ہوا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha