حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیمات قرآن و اھلبیت محرابپور سندھہ کی مرکزی صدر عاشق حسین سھتو نے کہا:"اربعین سیدالشہداءؑ صرف چہلم نہیں بلکہ ظلم و استکبار کے خلاف انسانیت کی سب سے بڑی پرامن مزاحمتی تحریک ہے۔ کربلا کا پیغام وقت اور سرحدوں سے ماورا ہے، اور پیادہ روی اربعین اسی پیغام کی زندہ تفسیر ہے۔ یہ اجتماع دشمنانِ ولایت، صیہونی ایجنڈے اور منافقین کے لیے وہ کڑا امتحان ہے جس میں وہ ہمیشہ ناکام رہے ہیں۔
ہر سال دنیا کے کونے کونے سے کروڑوں عاشقانِ حسینؑ کا نجف سے کربلا تک کا یہ سفر اس بات کا اعلان ہے کہ حق ہمیشہ غالب اور باطل ہمیشہ ذلیل رہے گا۔ یہ صرف زیارت نہیں بلکہ عہد و پیمان کا سفر ہے کہ ہم حسینی رہیں گے، حسینی جیئیں گے اور حسینی ہی مرنے کو اعزاز سمجھیں گے۔
مزید مرکزی صدر عاشق حسین سھتو نے کہا کہ پیادہ روی اربعین میں شامل ہونا ہر عاشق کے لیے اپنے امامِ وقتؑ کے حضور بیعت کی تجدید ہے۔ یہ وہ لمحہ ہے جب امت ایک بدن بن کر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہو جاتی ہے۔
اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اس حسینی قافلے میں شامل رکھے اور امامِ عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور کے دن کا مشاہدہ نصیب فرمائے۔"









آپ کا تبصرہ