۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
بم دھماکہ دمشق

حوزہ/دمشق کے نواحی علاقے سیدہ زینب میں کار دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دمشق کے نواحی شہر سیدہ زینب میں ایک کار کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا، اس واقعے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

اس حوالے سے بعض ذرائع نے اعلان کیا کہ یہ دھماکہ دمشق کے نواحی علاقے میں واقع سیدہ السلام ہوٹل کے قریب ہوا۔

ذرائع کے مطابق کار کو دھماکہ خیز ڈیوائس سے نشانہ بنایا گیا تھا، لیکن بعض دیگر ذرائع نے بتایا کہ کار بم سے اڑائی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ اس واقعے میں 6 افراد شہید اور 23 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

المیادین کی رپورٹ، دمشق کے جنوب میں سیدہ زینب کے علاقے میں گزشتہ دو دنوں میں دوسری بار بم دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد شہید اور 23 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ابھی تک اس دھماکے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .