ہفتہ 2 مئی 2026 - 01:42
زینبیہ دمشق میں دھماکہ، حرمِ سیدہ زینبؑ کے خطیب حجت الاسلام سید فرحان منصور شہید

حوزہ/ زینبیہ دمشق حرم سیدہ زینب (س) کے نزیک دھماکہ حرم حضرت زینب (س) کے امام جمعہ حجت الاسلام سید فرحان منصور بی بی کے حرم کے نزدیک بم دھماکہ میں شھید ہوگئے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دمشق کے نواحی علاقے سیدہ زینب میں جمعہ کے روز ہونے والے ایک بم دھماکے میں حرمِ حضرت سیدہ زینبؑ کے خطیب، حجت الاسلام سید فرحان حسن المنصور شہید ہو گئے ہیں۔

جولانی حکومت کی وزارتِ داخلہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ سیدہ زینب کے علاقے میں پیش آیا، اور سکیورٹی ادارے اس کی نوعیت کا تعین کرنے میں مصروف ہیں۔ حکام کے مطابق ابھی یہ طے نہیں کیا جا سکا کہ دھماکہ منصوبہ بند حملہ تھا یا کوئی اتفاقی واقعہ۔

زینبیہ دمشق میں دھماکہ، حرمِ سیدہ زینبؑ کے خطیب حجت الاسلام سید فرحان منصور شہید

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دھماکہ ایک نامعلوم شخص کی جانب سے ایک غیر فوجی گاڑی پر دستی بم پھینکے جانے کے نتیجے میں ہوا، جس میں پہلے ایک شہری کے زخمی ہونے کی خبر سامنے آئی تھی۔ تاہم بعد ازاں موصول ہونے والی اطلاعات میں حجت الاسلام سید فرحان حسن المنصور کے شدید زخمی ہونے اور پھر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہونے کی تصدیق کی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ سید فرحان حسن المنصور ہیئتِ علمائے شیعہ سوریہ کے رکن اور حرمِ سیدہ زینبؑ کے خطیب تھے، جو اس دہشت گرد حملے کا براہِ راست نشانہ بنے۔

واضح رہے کہ روضۂ مبارک حضرت سیدہ زینبؑ شیعہ مسلمانوں کے نزدیک نہایت مقدس مقام ہے، جہاں دنیا بھر سے زائرین کی بڑی تعداد حاضری دیتی ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران یہ علاقہ متعدد دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے۔ سن 2016 میں ہونے والے دوہرے خودکش حملوں میں 134 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جبکہ 2023 میں بھی ایک دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

حالیہ واقعہ ایک بار پھر سیدہ زینب کے علاقے میں سکیورٹی صورتحال اور مذہبی مقامات کی حفاظت کے حوالے سے سنجیدہ سوالات کو جنم دے رہا ہے، جبکہ عوامی و مذہبی حلقوں کی جانب سے اس سانحے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha