۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
داعش

حوزہ/ دہشت گرد گروہ داعش نے دمشق میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے دارالحکومت دمشق کے علاقے سیدہ زینبؑ میں پیش آنے والے دہشت گردی کے ایک دن بعد داعش نے اس کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

داعش کے دہشت گردوں نے دمشق کے علاقے زینبیہ میں ایک گاڑی کے قریب دھماکہ خیز مواد سے بھری موٹر سائیکل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا، دہشت گردی کے اس واقعے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 21 زخمی ہوئے تھے۔

داعش نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ یہ ہمارا کام تھا، داعش کا یہ حملہ حضرت زینب کے روضہ سے صرف 600 میٹر کے فاصلے پر کیا گیا۔

داعش کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارا مقصد شیعوں کو نشانہ بنانا تھا، اس کے ساتھ داعش نے یہ بھی قبول کیا ہے کہ اسی علاقے میں منگل کو کیا گیا حملہ اس کے عناصر نے کیا تھا، داعش کی اس دہشت گردانہ کارروائی میں دو شامی شہری بری طرح زخمی ہوئے، قابل ذکر ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش ایک عرصے سے کئی ممالک میں شیعوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیاں کر رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .