حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام میں کار بم دھماکے میں بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق، شام کے شمال مشرق میں واقع دیہی علاقے شوا میں کار بم دھماکہ ہوا جس میں بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
شامی ہیومن رائٹس واچ ، جس کا صدر دفتر برطانیہ میں ہے، نے بتایا کہ دھماکا شوا کے دیہی علاقے میں ایک کار مکینیکل گیراج میں ہوا۔
ابھی تک اس دھماکے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔