حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج اس سال کے آغاز سے اب تک کم از کم 28 فلسطینی بچوں اور لڑکوں کو موت کے گھاٹ اتار چکی ہے۔
صہیونی فوج اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کے حصول کے لیے تقریباً روزانہ فلسطینی علاقوں پر چھاپے مارتی ہے اور فلسطینی بچوں، عورتوں اور مردوں کو نشانہ بناتی ہے۔
فلسطین کی خبر رساں ایجنسی ’’سما‘‘ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے بچوں اور لڑکوں میں ڈھائی سال کے بچوں سے لے کر 19 سال کے نوجوانوں تک شامل ہیں۔
اسرائیلی اخبار ’’ہارتر‘‘ نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں 28 فلسطینی بچے اور نوجوان شہید ہو چکے ہیں، دو روز قبل صہیونی فوجیوں نے مہدی محمد نامی فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا تھا، اور محمد کو بھی اسرائیلی فوجیوں نے چاقو سے حملے کے شبہ میں گولی مار دی تھی۔