۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
طیارہ

حوزہ/ اسرائیلی میڈیا اس بات پر حیران ہے کہ ایران نے مسافر طیارہ بنا کر ہوا بازی کے میدان میں بڑی چھلانگ لگا دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی میڈیا اس بات پر حیران ہے کہ ایران نے مسافر طیارہ بنا کر ہوا بازی کے میدان میں بڑی چھلانگ لگا دی ہے۔

ایک انٹرویو میں ایران میں 72 سیٹر مسافر بردار طیاروں کی تعمیر کے بارے میں اہم معلومات دی گئیں، اس خبر پر اسرائیل کے اخبار یروشلم پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایران کی مسافر طیاروں کو بنانے کی صلاحیت بہت ہی اہم ہے کیونکہ یہ ٹیکنالوجی ایران کی ڈرون اور میزائل ٹیکنالوجی کو مزید آگے لے جائے گی۔

ایران کی امیر کبیر یونیورسٹی کی ایرو اسپیس فیکلٹی میں ہوائی جہاز کے ڈیزائننگ کے استاد محمد علی وزیری نے ایک تفصیلی انٹرویو میں بتایا کہ یہ پورا منصوبہ مکمل طور پر ایک داخلی اور گھریلو منصوبہ ہے، یعنی اس میں کسی غیر ملکی سے مدد نہیں لی گئی۔

انٹرویو میں بتایا گیا کہ یہ طیارہ ٹیسٹ کے 8 مراحل مکمل کر رہا ہے لیکن 72 سیٹر طیارے کب تیار ہوں گے اس کی کوئی مقررہ وقت نہیں بتائی گئی۔

اسرائیلی اخبار نے لکھا ہے کہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ایران کی طیارہ سازی کی صنعت کا معائنہ کیا تھا اور مسافر طیاروں کی تیاری کے لیے نئی پروڈکشن لائن شروع کرنے پر اصرار کیا تھا، اس لیے ایسا لگتا ہے کہ ان منصوبوں میں 72 سیٹر طیاروں کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ایران کے 90 ہوائی اڈے ہیں اور اس کی آبادی 85 ملین ہے۔ اس کے مطابق ایران کو کم از کم 550 طیاروں کی ضرورت ہے اور ایران کے پاس اس وقت 330 مسافر بردار طیارے ہیں، لہذا ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین ابراہیم رئیسی نے مسافر طیاروں کی تعمیر پر زور دیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .