۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
ابرموشک هایپرسونیک ایرانی «فتاح»

حوزہ/ "فتاح" ہائپرسونک میزائل، جو کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی تازہ ترین اسٹریٹجک کامیابی ہے، 6 جون 2023 منگل کی صبح ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی اورسپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف سردار سلامی کی موجودگی میں نقاب کشائی کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،"فتاح" ہائپرسونک میزائل، جو کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی تازہ ترین اسٹریٹجک کامیابی ہے، 6 جون 2023 منگل کی صبح ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی اورسپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف سردار سلامی کی موجودگی میں نقاب کشائی کی گئی۔

’’فتاح‘‘ میزائل کی رینج 1400 کلومیٹر ہے اور ہدف کو نشانہ بنانے سے پہلے اس کی رفتار 13 سے 15 ماخ (ہر سکنڈ میں 5 کیلومیٹر سے بھی زیادہ)تک ہے، یعنی اسے ایران سے اسرائیل تک پہنچنے میں محض 400 سکنڈ درکار ہیں۔

یہ میزائل اپنے ٹارگٹ کو انتہائی دقت اور انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ نشانہ بنا سکتا ہے اور تمام ریڈار سسٹم اور میزائل شیلڈز کو فریب اور چکما دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

فتح ہائپرسونک میزائل ٹیکٹیکل صلاحیتوں کے ساتھ انتہائی تیز رفتاری حاصل کرنے اور زمین کی فضا کے اندر اور باہر مختلف حربے انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے تاکہ دشمن کے ہر قسم کے فضائی دفاعی نظام پر قابو پایا جا سکے۔

سردار حاجی زادہ کے مطابق رہبر معظم نے اس میزائل کا نام منتخب کیا ہے۔

اسرائیلی اخبار ’’یروشلم پوسٹ‘‘ نے اپنی تازہ ترین خبروں میں لکھا کہ ’’فتاح‘‘ہائپرسونک میزائل 400 سیکنڈ میں اسرائیل تک پہنچ جائے گا۔

ایرانی ہائپرسونک میزائل "فتاح" کی نقاب کشائی؛دشمن کے خیمے میں ہلچل

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر سردار امیر علی حاجی زادہ نے ’’فتاح‘‘ ہائپرسونک میزائل کی نقاب کشائی کی تقریب میں کہا: آج جس میزائل کی رونمائی کی گئی وہ ایک ایسا میزائل ہے جو دنیا میں منفرد ہے، اس طرح اس میزائل کی رونمائی کے ساتھ ہی ایران، ان چار ممالک میں سے ایک بن گیا جن کے پاس یہ ٹیکنالوجی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .