منگل 23 مئی 2023 - 22:32
سعودی عرب میں مزید 3 شیعہ جوانوں کو سزائے موت

حوزه/ سعودی عرب میں مزید 3 شیعہ جوانوں کو سزائے موت دے دی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سعودی عرب کے شیعہ نشین علاقہ قطیف کے تین شیعہ جوانوں کو سعودی عدالت نے موت کی سزا دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ان جوانوں پر دہشت گردی کے الزامات تھے تاہم قانونی تقاضے پورے کئے بغیر ان کے سر قلم کئے گئے ہیں۔

سر قلم کئے گئے شیعہ جوانوں کے نام حسن المھنا، حیدر الموئیس اور محمد الموئیس بتائے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اس اقدام کا جواز پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان نوجوانوں کا ایک دہشت تنظیم سے تعلق تھا اور غیر ملک سے دہشت گردی کی ٹریننگ لے کر آئے تھے اور ان الزامات کے تحت انہیں موت کی سزا دی گئی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • علی IR 14:23 - 2023/05/26
    الا لعنت الله علی القوم الظالمین