۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
حج حادثہ

حوزہ/ سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے کم از کم 8 پاکستانی حجاج کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے کم از کم 8 پاکستانی حجاج کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

ہفتہ کی صبح موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ چند گھنٹے قبل مکہ مکرمہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگ گئی جہاں پاکستانی زائرین قیام پذیر تھے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اس حادثے میں جاں بحق 8 پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، سعودی عرب میں پاکستانی سفارت کار متاثرین کی مدد کے لیے سعودی حکام سے رابطے میں ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .