حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں حج پر جانے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں، سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ حاجیوں کی آمد 21 مئی سے شروع ہو سکتی ہے اور اس سال 20 لاکھ سے زائد حاجی فریضہ حج ادا کریں گے۔
اس سال ایران سے 87 ہزار 550 حاجی حج پر جا رہے ہیں، ایرانی حاجی 21 مئی سے سعودی عرب پہنچنا شروع ہو جائیں گے، ایرانی حاجی 570 قافلوں کی شکل میں جا رہے ہیں اور مختلف شہروں کے 21 ائرپورٹ ان کی روانگی کے لیے خدمات انجام دیں گے۔
ایرانی حاجیوں کے بارے میں ایک خاص بات سامنے آئی ہے کہ قافلے میں سب سے کم عمر کی حاجی 9 ماہ کی بچی ہے جو کرمان کی رہائشی ہے اور سب سے بوڑھے حاجی کی عمر 111 سال ہے جو کردستان کا رہائشی ہے، ایران سے حج پر جانے والوں میں 54 فیصد خواتین ہیں، اور ایران کے 12 فیصد حاجی اہل سنت ہیں۔