۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
تجمع بانوان بروجردی در حمایت از حجاب و اعتراض با بی حجابی

حوزہ / ایران کے شہر بروجرد کے امام جمعہ نے کہا: جمہوریہ اسلامی ایران کی خواتین بے حجابی اور بے پردگی کی مخالف ہیں اور آخری دم تک اسلامی اقدار اور اسلامی نظام کا تحفظ کریں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شہر بروجرد کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سید علی حسینی نے اس شہر کے تختی نامی اسکوائر میں خواتین کی بے حجابی کے خلاف گفتگو کرتے ہوئے کہا: حجاب ایک شرعی فریضہ ہے۔ سب کو معاشرہ میں حجاب کی ترویج کی کوشش کرنی چاہءے۔

انہوں نے مزید کہا: اسلامی معاشرے کی خواتین ہر طرح کی بے پردگی کی مذمت کرتی ہیں اور ایرانی خواتین بھی بے پردگی کو پسند نہیں کرتیں۔ وہ اسلامی اقدار اور اسلامی نظام کی سرسخت مدافع ہیں۔

شہر بروجرد کے امام جمعہ نے کہا: جمہوریہ اسلامی ایران کے قوانین کا احترام کرتے ہوئے غیرملکی مہمانوں کو بھی حجاب کے ساتھ ملک میں داخل ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا: بے حجابی درحقیقت مسلمان لوگوں کی توہین ہے۔

حجت الاسلام حسینی نے آخر میں باحجاب خواتین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: ایرانی خواتین آخری دم تک حجابِ اسلامی اور فریضۂ امربالمعروف و نہی از منکر کی محافظ ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .