حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے قرآنی موضوعات پر تحقیق کرنے والی خواتین کے ساتھ منعقدہ ایک پروگرام میں حجاب سے متعلق قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: جو چیز مسلّم اور قطعی ہے وہ حجاب کا وجوب ہے اور اسلامی معاشرہ میں اس پر عمل ہونا چاہئے اور بدحجابی سے بطور نہی عن المنکر مناسب سلوک ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہا: بعض لوگ کہتے ہیں کہ جب تک اقتصادی صورت حال ٹھیک نہ ہوجائے، جب تک غبن اور خورد برد کا خاتمہ نہ ہو جائے یا جب تک فلاں خاص مسئلہ حل نہ ہو جائے تب تک حجاب والے مسئلہ پر برخورد نہ کی جائے۔
اس مرجع تقلید نے کہا: ہم نے بار بار لوگوں کی معیشت اور اقتصادی مسائل کو حل کرنے کے بارے میں تاکید کی ہے اور ہمیں لوگوں کی زندگیوں کی فکر ہے۔ ہم نے بینکوں میں ربا اور سود والے معاملات کو ختم کرنے کے لیے آواز اٹھائی، ہم نے بدعنوانی کو روکنے کے لیے تنبیہ کی اور پھر بھی کرتے رہیں گے۔
آیت اللہ نوری ہمدانی نے مزید کہا: بالکل اسی طرح ہم مسئلہ حجاب کے حوالے سے بھی انتہائی حساس ہیں اور حجاب نہ پہننے والوں کو قانون کے مطابق تذکر دینا ضروری اور شرعی فریضہ ہے۔
انہوں نے کہا: قرآنی کریم میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو واضح خطاب ہے کہ "اپنی خواتین کو حجاب کا حکم دیں" لہذا ہم سب پر ضروری ہے کہ اس فریضہ کو اپنے گھر اور اطراف میں موجود افراد سے شروع کریں۔ اسی طرح اسلامی ممالک کے حکمرانوں پر بھی ضروری ہے کہ وہ اس فریضے کی انجام دہی میں موجود قوانین کو لازم الاجراء کریں۔