منگل 22 جولائی 2025 - 23:24
اسلامی معاشرے کے اہداف کی تکمیل میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے

حجت الاسلام والمسلمین حاجی زادہ:

اسلامی معاشرے کے اہداف کی تکمیل میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے

"پرعزم اور بااخلاق میڈیا" ثقافتی یلغار کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلامی نظام کا طاقتور بازو شمار ہوتا ہے

حوزہ / امام جمعہ مراغہ نے میڈیا کی خطیر ذمہ داری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: باخبر اور انقلابی میڈیا اسلامی معارف کو عام کر کے اور روشنی پھیلا کر تباہ کن ثقافتوں کے نفوذ کو روک سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی تبریز سے رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر مراغہ کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین حاجی زادہ نے اس شہر کے صحافیوں کے ساتھ ایک دوستانہ نشست میں اسلامی معاشرے کے اہداف کی تکمیل میں میڈیا کے کلیدی کردار پر زور دیتے ہوئے کہا: اگر کسی معاشرے کے پاس طاقتور اور بااخلاق میڈیا ہو تو اس میں انصاف کی آواز اور حق طلبی گونجے گی جو معاشرتی نظام کی صحت اور پائیداری کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا: موجودہ دور میں میڈیا اسلامی نظام کے مضبوط بازو کی حیثیت سے دینی اقدار کی تبلیغ اور تشریح کے حوالے سے بھاری ذمہ داری رکھتا ہے۔ ہمیں حکمت و بصیرت کے ساتھ معاشرے میں بیداری کو عام کرنا چاہیے۔

شہر مراغہ کے امام جمعہ نے کہا: بااخلاق میڈیا معاشرہ میں روشنی پھیلا کر اور حقائق کو بیان کر کے معاشرے کو ترقی اور کمال کی راہ پر ڈال سکتا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین حاجی زادہ نے کہا: اس وقت معاشرہ میں ثقافتی مسائل بنیادی تشویش کے حامل ہیں۔ ثقافتی امور اور اسلامی اقدار پر توجہ دینا امام جمعہ اور تمام ثقافتی اداروں کی ذمہ داری کو دو برابر کر دیتا ہے۔

انہوں نے میڈیا سے مطالبہ کیا کہ زیادہ تعاون اور ہم آہنگی کے ساتھ اصیل اسلامی ثقافت کے فروغ اور ثقافتی یلغار کا مقابلہ کرنے میں کردار ادا کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha