بدھ 23 جولائی 2025 - 22:28
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا حوزہ نیوز ایجنسی کے مرکزی دفتر کا دورہ

حوزہ/ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے قم المقدسہ میں حوزہ نیوز ایجنسی کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور حوزہ نیوز کی فعالیتوں کو سراہا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر اسماعیل بقائی نے آج سہ پہر، حوزہ نیوز ایجنسی کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور حوزہ نیوز کی سرگرمیاں بالخصوص بین الاقوامی شعبے کی اہم سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے حوزہ ہائے علمیہ کے میڈیا اور سائبر سپیس سنٹر کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین رضا رستمی کے ساتھ ملاقات کی اور مشترکہ تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

ڈاکٹر اسماعیل بقائی نے حوزہ نیوز ایجنسی کے خبر نگار کو ایک انٹرویو دیا ہے جو کہ بہت جلد شائع کیا جائے گا۔

اس ملاقات میں قم المقدسہ میں، دفترِ وزارتِ خارجہ کے سربراہ حمید مکارم بھی موجود تھے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا حوزہ نیوز ایجنسی کے مرکزی دفتر کا دورہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha