۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حمایت مسئولان استانی کرمانشاه از سپاه پاسداران انقلاب اسلامی

حوزه/ صوبۂ کرمانشاہ ایران میں، سپاہ کے یونٹ حضرت نبی اکرم (ص) میں نمائندہ ولی فقیہ کے دفتری سربراہ نے کہا کہ جب دشمن اسلامی نظام کی کامیابیوں کے تحفظ اور حفاظت میں ولایت کی پیرو کار سپاہ پاسدارانِ انقلاب کی ہمہ جہت طاقت کو دیکھتا ہے تو وہ اس طرح کی نفرت انگیز حرکتیں کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کرمانشاہ کے حکومتی عہدیداروں کے ایک گروپ، جس میں طلباء، علماء اور مختلف اداروں کی نمائندگی موجود تھی، نے ایرانی فوج پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کے یورپی یونین کے نفرت انگیز اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حجۃ الاسلام جلیلیان نے ماہ رجب کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسدارانِ انقلاب، ولایت فقیہ کا بازو اور امام راحل (رح) کی یادگار ہے، اس عوامی اور خادم فورس نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

صوبۂ کرمانشاہ میں، سپاہ پاسدارانِ انقلاب کے یونٹ حضرت نبی اکرم (ص) میں ولی فقیہ کے دفتری امور کے سربراہ نے کہا کہ سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی، ایرانی دیگر مسلح افواج کے ساتھ، ولی امر المسلمین کے فرامین کی اطاعت کرتی ہے۔

انہوں نے سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے خلاف، عالمی استکبار اور یورپی حکومتوں کی دشمنی کی وجہ، اس انقلابی اور عوامی ادارے کی قدرت و طاقت کو قرار دیا اور کہا کہ جب دشمن اسلامی نظام کی کامیابیوں کے تحفظ اور حفاظت میں ولایت کی پیرو کار سپاہ پاسدارانِ انقلاب کی ہمہ جہت طاقت کو دیکھتا ہے تو وہ اس طرح کی نفرت انگیز حرکتیں کرتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .