۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
تصاویر / دیدار معاون اول رئیس جمهور با آیت الله العظمی مکارم شیرازی

حوزہ / آیت الله العظمی مکارم شیرازی نے کہا: حکومت کا مارکیٹ پر مکمل کنٹرول ہونا چاہیے، جیسے ہی ڈالر کا ریٹ بڑھتا ہے تو بازار میں موجود کچھ کاروباری افراد کم قیمت پر خریدی گئی اشیاء کو روزانہ کی قیمت پر حساب کرتے ہیں اور قیمتیں بڑھا کر بیچتے ہیں جو کہ واقعاً ناانصافی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے صدر جمہوری اسلامی ایران کے معاون ڈاکٹر مخبر سے ملاقات میں ملکی مسائل کے حل کے لیے حکومت کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: قومی کرنسی کی قدر میں کمی اور اشیا کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی پریشانوں میں اضافہ کاباعث بن رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: بعض تاجر اور کاروباری سودجو افراد کرنسی کی قیمتوں میں اضافے سے غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں۔حکومت کا مارکیٹ پر مکمل کنٹرول ہونا چاہیے، جیسے ہی ڈالر کا ریٹ بڑھتا ہے تو بازار میں موجود کچھ کاروباری افراد کم قیمت پر خریدی گئی اشیاء کو روزانہ کی قیمت پر حساب کرتے ہیں اور قیمتیں بڑھا کر بیچتے ہیں جو کہ واقعاً ناانصافی ہے۔

حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے مزید کہا: حالیہ واقعات میں مسائل کا ایک حصہ بعض غلط فیصلوں کی وجہ سے بھی ہے۔ کچھ سازشی یا دھوکے باز لوگ لوگوں کو مشتعل کر رہے ہیں اور بے گناہوں کا خون بہا رہے ہیں۔ جس سے سنجیدگی سے نمٹا جانا چاہیے، یقیناً مثبت تنقید کو سننا چاہیے اور انہیں اسے بیان کرنے کا مناسب موقع فراہم کیا جانا چاہیے۔

حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے حجاب کے مسئلہ پر کہا: حجاب کا مسئلہ دینی و ثقافتی شعور کی بیداری کے ساتھ حل ہونا چاہیے نہ کہ دباؤ کے ذریعہ۔

اس ملاقات کے اختتام پر انہوں نے کہا: فوری، موثق اور بروقت خبروں کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیحات میں سے ہونا چاہئے اور اس شعبہ کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ اس ملاقات کے آغاز میں ڈاکٹر مخبر نے ملکی حالات اور حکومت کی کارکردگی پر مبنی رپورٹ بھی پیش کی۔

ایران کی کرنسی کی قدر میں کمی اور اشیا کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی پریشانی کا باعث بنتا ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .