۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
کشمیر

حوزہ/ مکتبۃ الزہرا ؑ حسن آباد کشمیر میں پروقار سیر ت زہراؑ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں حوزہ علمیہ کی معلمات نے سیرت زہراؑ کے مختلف گوشوں کو اجاگر کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان زیر سرپرستی حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی مکتبۃ الزہراؑحسن آباد سرینگر میں جشن میلاد سیدہ فاطمۃ الزہراؑ کی مناسبت سے پروقار سیرت زہراؑ کانفرنس کا انعقاد ہوا سیرت کانفرنس میں حوزہ کی طالبات کے علاوہ مقامی خواتین کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر مکتبۃ الزہرا ؑ کی کئی معلمات نے حضرت فاطمۃ الزہرا ؑ کی سیرت طیبہ اور حیات کے مختلف گوشوں کو اجاگر کیا معلمات نے صنف نازک کے مختلف کرداروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایک بیٹی ماں اور زوجہ کی حثیت سے حضرت فاطمۃ الزہرا ؑ اعلیٰ ترین نمونہ عمل ہے جس کا کوئی ہم پلہ نہیں اور نہ زہد و تقویٰ اور عشق و عرفان الٰہی کے معاملے میں دنیاے بشریت کی کسی خاتون کا خاتون جنت سے موازنہ کیا جا سکتا ہے۔
معلمات نے کہا کہ سیدہ فاطمۃ الزہراؑ نےخواتین عالم کو صنف نازک کے مقام و منزلت حقوق اور فرائض کا عملی درس دیا اس با برکت برگزیدہ خاتون سے مودت و عقیدت کا اہم ترین تقاضا ہے کہ ان کی سیرت کو نمونہ عمل بنایا جائے اور ایک صالح معاشرے کی تشکیل کے لئے خواتین ملت اپنی مسولیت کا نہ صرف احساس کریں بلکہ عملی کردار بھی ادا کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .