۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آغا سید حسن موسوی  الصفوی

حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر نے کہا: رہبر معظم کے خلاف توہین آمیز مواد کی اشاعت سے دنیاے تشیعت کے جذبات مجروع ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے فرانسیسی جریدے میں تشیعان عالم کے مراجع عالی قدر اور رہبر انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای کی توہین پر مبنی شائع مواد کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے جریدے کی اس ناپاک حرکت کی پر زور الفاظ میں مذمت کی۔
حجۃ الاسلام آغا سید حسن موسوی نے کہا کہ فرانسیسی ذرائع ابلاغ کافی عرصے سے مسلمانوں کے عقائدہ اور مقدسات کی کھلی توہین کر رہے ہیں اور مغربی دنیا فرانسیسی ذرائع ابلاغ کی اس اسلام دشمن ذہنیت کو آزادی اظہار کا نام دیکر اسلام اور امت مسلمہ کے خلاف زہر افشان پروپوگنڈے کو سند جواز فراہم کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فرانسیسی اخبارات میں توہین آمیز خاکوں قرآن مقدس اور عقائد اسلامی کے خلاف برسوں سے مواد شائع کیا جا رہا ہے اور اب تشیعان عالم کے مراجع کرام بالخصوص رہبر معظم حضرت امام خامنہ ای کی توہین کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
آغا صاحب نے کہا کہ ماضی میں جب جب فرانسیسی اخباروں نے اسلامی مقدسات کی توہین کی تو اسلامی ممالک کی حکومتوں نے کسی بھی سنجیدہ رد عمل کا مظاہرہ نہیں کیا جس سے حوصلہ پا کر فرانسیسی ذرائع ابلاغ نے اسلامی مقدسات کی توہین کا سلسلہ آگے بڑھایا۔
انہوں نے کہا کہ ان گھناونی حرکتوں کے خلاف دنیاے اسلام کو متحد ہو کر موثر رد عمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے، اقوام عالم کے عقائد اور مقدسات کی توہین احترام مذاہب کے عالمی اصولوں قواعد و قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، انہوں نے کہا کہ رہبر معظم کے خلاف توہین آمیز مواد کی اشاعت سے دنیاے تشیعت کے جذبات مجروع ہوئے ہے تاہم دوسری جانب اسلامی انقلاب ایران سے ہماری غیر متزلزل عقیدت اور رہبر معظم سے ہماری محبت اور بھی راسخ ہوتی جا رہی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .