۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
آسٹریلیا

حوزہ/ ایک آسٹریلوی استاد نے اپنی کلاس میں مسلمان طلباء کی موجودگی میں توہین آمیز تصویر دکھا کر کے پیغمبر اکرم (ص) کی شان میں گستاخی کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملبرن کے ایک اسکول کی طالبہ سارہ عمار نے شکایت کی ہے کہ ان کی کلاس میں ایک ٹیچر نے اسے پیغمبر اکرم (ص) کی تصویر دکھا کر حضور کی شان میں توہین آمیز کلمات کہے، جس پر میں اور کلاس میں موجود دیگر مسلم طلباء نے اعتراض کیا۔

سارہ عمار نے بتایا کہ کلاس میں ٹیچر نے کہا کہ ایسے خاکے بنانے والوں کو مسلمان مار دیتے ہیں۔ سارہ عمار کے والد نے اسکول انتظامیہ کو معافی مانگنے اور ٹیچر کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سارہ کے والد کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی طرح پیغمبر اسلام (ص) کی توہین برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چھٹی کے بعد جب میں اپنی بیٹی کو سکول سے لینے گیا تو میری بیٹی بہت اداس اور غمزدہ تھی۔ قابل ذکر ہے کہ فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو نے 2015 میں یہی تصویر شائع کی تھی جس کے بعد دنیا بھر میں احتجاج ہوا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .