۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اینتر نشنال

حوزہ/ سعودی عرب کے ماتحت ایران انٹرنیشنل نیٹ ورک نے ملتِ ایران کے مذہبی عقائد کی صریح توہین کرتے ہوئے، واقعۂ کربلا اور امام حسین علیہ السلام اور حضرت علی اصغر کی شہادت کو خاندانی تنازعہ قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے ماتحت چینل ایران انٹرنیشنل نے بیرون ملک میں مقیم حزب اختلاف کے کارکن لادن بازارگان نامی شخص کے ساتھ انٹرویو میں، ملتِ اسلامیہ ایران کے مذہبی عقائد کی صریح توہین کرتے ہوئے واقعۂ کربلا اور امام حسین علیہ السلام اور حضرت علی اصغر علیہ السلام کی شہادت کو پروپیگنڈہ اور خاندانی تنازعہ قرار دیتے ہوئے واضح الفاظ میں توہین اور گستاخی کی ہے۔

اس نیٹ ورک نے پچھلے ہفتوں میں ایران کے اندر فسادات اور فسادات کے دفاع میں، علیٰحدگی پسند اور دہشت گرد عناصر کو مدعو کر کے ان سے گفتگو کی تھی اور اب سرکاری طور پر عقیدہ اور مذہب کے معاملات میں مداخلت کر کے لوگوں کے عقائد کی توہین کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، آج، بی بی سی کے ایک اینکر پرسن کی طرف سے ایک آڈیو فائل جاری کی گئی جس میں کھل کر اسلامی جمہوریہ ایران کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے ہدف کے بارے میں بات کی اور اس بات پر زور دیا کہ فسادیوں کے پس پردہ مقصد جمہوریت نہیں، بلکہ ایران کو توڑنا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں فسادات کی آگ کو مزید بھڑکانے کے لئے ماحول کو اور بھی شدت پسند بنا کر، ایران مخالف فارسی زبان کے نیٹ ورکس نے ایرانی عوام کی علاقائی سالمیت اور عقائد کی توہین کر کے اپنے منحوس چہرے کو بے نقاب کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .