۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
جنگ نرم

حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دشمن کی شروع کردہ ہائبرڈ وار کو اس وقت میڈیا ایکسپڈیشن کے ذریعے کامیاب قرار دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران مخالف میڈیا کا اس مزعومہ کامیابی کا پروپیگنڈا بتاتا ہے کہ دشمن ایران کی ڈیٹرنس پاور کو سمجھنے میں ایک بار پھر بری طرح ناکام ہو گیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کا دشمن اپنے داخلی مہروں کے ذریعے عوام کو اسلامی نظامِ حکومت کے خلاف اکسانے کا ہدف رکھتا تھا تاکہ عوام کو سکیورٹی اداروں کے مقابل لا کھڑا کر کے خانہ جنگی کروائی جا سکے، لیکن ایرانی حکومت نے عوام اور سکیورٹی اداروں کے درمیان تصادم پیدا کرانے کے دشمن کے اس ایجنڈے کو ناکام بنا دیا ہے۔

ایران کے سکیورٹی اداروں نے چیلنجز کو فرصت میں بدلنے کی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاکر عوام کو بلوائیوں سے جدا کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ایران کی اس کامیاب حکمت عملی کے نتیجے میں بیرونی طاقتوں کے لوکل ایجنٹ اور فتنہ پرور عناصر بے نقاب ہوگئے اور عوام نے ان بیرونی آلہ کاروں اور داخلی منافقین سے اپنا راستہ جدا کرتے ہوئے انتظامی اداروں اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ایران کی وزارت اطلاعات نے اس کامیاب حکمت عملی کے نتیجے میں ایک سو کے لگ بھگ بیرونی ایجنٹس(منافقین خلق) جبکہ ایک سو پچاس کے قریب دہشتگرد عناصر کی گرفتاری عمل میں آنے کا اعلان کر کے دشمن کی ہائبرڈ وار کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی عوام کو اسلامی نظام حکومت کے خلاف اکسانے کا شیطانی منصوبہ ناکام ہونے پر بی بی سی اور سعودی انٹرنیشنل کے کارپردازوں کو خفت اٹھانی پڑی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .