گستاخ رسول
-
آسٹریلیا میں پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخی
حوزہ/ ایک آسٹریلوی استاد نے اپنی کلاس میں مسلمان طلباء کی موجودگی میں توہین آمیز تصویر دکھا کر کے پیغمبر اکرم (ص) کی شان میں گستاخی کی۔
-
مجلس علمائے ہند:
ذاتی تشہیر اور سیاسی مفاد حاصل کرنے کے لئے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا جارہا ہے
حوزہ/ مجلس علمائے ہند کے تمام اراکین نے بی جے پی لیڈر ٹی راجہ سنگھ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے حکومت ہند سے توہین مذہب کے خلاف موجودہ قانون کو اور سخت کرنے کا مطالبہ کیا۔
-
گستاخ رسول راجہ سنگھ کے خلاف کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین کا مذمتی بیان
حوزہ/ کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے آج بہت ہی سخت مذمت کے ساتھ راجہ سنگھ کے خلاف اپنا ایک مذمتی بیان جاری کیا ہے۔
-
ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والا شیطان اپنے انجام کے قریب، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ سربراہ امت واحدہ پاکستان نے توہینِ رسولؐ پر مبنی کتاب "شیطانی آیات" کے مصنف سلمان شاتم رشدی پر ہونے والے قاتلانہ حملے پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والا شیطان اپنے انجام کے قریب ہے۔
-
گستاخ رسول (ص) ملعون سلمان رشدی پر نیویارک میں حملہ
حوزہ/ ملعون سلمان رشدی نیویارک میں چاقو حملے میں زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق سلمان رشدی کو اس وقت چاقو سے وار کیا گیا جب وہ نیویارک میں تقریر کرنے والا تھا۔
-
شہر اجمیر میں شیعہ،سنّی اور ہندو کمیونٹی نے ملکر گستاخئ پیغمبر (ص) کے خلاف احتجاج درج کروایا
حوزہ/شہر اجمیر میں شیعہ و سنیوں کے ساتھ شہر کے ھندو بھائیوں نے نپور شرما کے خلاف امن مارچ میں شرکت کر اپنا احتجاج اجمیر کے کلکٹر کے پاس درج کرایا۔
-
مسلمانوں کے مقدس مذہبی پیشواؤں کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف بھی سخت قانون بنایا جائے، مجمع علماء و واعظین پوروانچل
حوزہ/ پیغمبر اسلام کی ذات با برکات سے نفرت و عداوت رکھنے والا شخص انسان نہیں بلکہ شیطان ہے کیونکہ قرآن کریم میں پروردگار عالم کے ارشاد گرامی کے مطابق آپ تمام دنیائے انسانیت کے لئے رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں۔
-
اسلام اور مسلمان ہندوستان کی اصلی پہچان اور ملک کے اتحاد اور یکجہتی کا مظہر ہیں، مولانا ذاکر جعفری
حوزہ/ حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے مذہبی و بین الاقوامی امور کے ماہر نے کہا کہ ہندو انتہا پسند تنظیموں کے غیر قانونی اور غیر آئينی اقدامات پر ہندوستان کے ذمہ داراداروں کو کارروائی کرنی چاہیے اور ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے دلوں کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ ہم اسلامی مقدسات کی توہین کرنے والے ہندو انتہا پسندوں کی مذمت کرتے ہیں اور بھارتی حکومت سے انھیں کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
-
شان رسالت میں گستاخانہ ریمارکس پر مولانا محمد عباس انصاری کی مذمت
حوزہ/ نوپور شرما اور جندل کی جانب سے پیغمبر رسالت ؐ کی شان اقدس میں دئے گئے گستاخانہ ریمارکس پر جموں وکشمیر اتحاد المسلمین کے سربراہ و بزرگ مذہبی و سیاسی رہنما مولانا محمد عباس انصاری نے سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل برداشت قرار دیا ہے۔
-
ہندوستان میں پیغمبر اکرم اور شعائر اسلام کی بڑھتی بے حرمتی انتہائی قابل مذمت و قابل تشویش ہے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: ہندوستان میں سیاسی رہنماﺅں کے سیاسی مباحث کے دوران شعائر اسلام اور پیغمبر اسلام کے خلاف دیئے گئے ریمارکس کو گستاخانہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس کی شدید الفاظ میں مذمت اور اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
-
مولانا تقی عباس رضوی:
ملک میں مذہبی منافرت, ملکی مفاد کے لئے سَمِّ قاتِل ہے سلسبیل نہیں؛ ڈبیٹ کے نام پر ملک کے پُر امن ماحول میں زَہر گھولا جا رہا ہے
حوزہ/ نوپور شرما کا پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے حوالے سے شرمناک تجزیہ اور شوریدہ تبصرہ اس کے رقیق القلب ہونے اور اس کی انتہائی گندہ ذہنیت کی غماز ہے۔
-
گستاخ رسول (ص) نوپور شرما کے خلاف مشترکہ مجلس عمل کے وفد کی حیدرآباد پولیس کمشنر سے شکایت
حوزہ/ وفد نے بتایا کہ نوپور شرما نے ٹائمز ناؤ چینل پر اسلام اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے تضحیک آمیز تبصرے کرتے ہوئے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔ وفد نے پولیس سے سخت کارروائی کرنے کی درخواست کی۔
-
گستاخ قرآن و رسول جتیندر نارائن سنگھ تیاگی گرفتار
حوزہ/ ہریدوار پولیس نے جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کو اشتعال انگیز تقاریر کیس میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے انہیں نرسن بارڈر سے گرفتار کیا ہے۔
-
حیدرآباد؛ گستاخ رسولؐ وسیم مرتد ملعون کے خلاف شیعہ سنی کا مشترکہ احتجاج
حوزہ/ حیدرآباد میں ملعون وسیم مرتد کے خلاف سنی شیعہ عوام نے ہزاروں کی تعداد میں احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخی کرنے والے ملعون کو سخت سے سخت سزا دے۔
-
وسیم رشدی کو ہوا دینے والے بہت جلد ہوا ہو جائیں گے، مولانا سید مراد رضا / سورج کو انکھیں دکھا نے والا خود اندھا ہو جاتا ہے، مولانا امانت حسین
حوزہ/ صوبہ بہار کے دونوں مشہور عالم دین نےتمام مسلمانوں کی طرف سے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی صاحب سے اپیل کی ہے کہ ملک کے غدار وسیم رضوی کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم صادر کریں تاکہ ہوری دنیا میں بھارت کی بگڑتی ہوئی تصویر پھر سے اپنا مقام حاصل کرے۔
-
مولانا شیخ صابر رضا کی ہندوؤں سے اپیل؛ جو وسیم اپنے مذہب کا نہ ہوا، وہ کل تمہارے دھرم کے بھی خلاف جا سکتا ہے
حوزہ/ میں اپنے ہندو بھائیوں، بہنوں اور ہندو دھرم کے سمجھدار لوگوں سے کہوں گا کہ وسیم رضوی کی اس حرکت سے خوش نہ ہوں کیونکہ جو بےغیرت و بیہودہ انسان اپنے مذہب کا پابند نہ ہوا، اپنے ہی رسول (ص) کے خلاف چلا گیا، کل یہی شخص شیری رام، دُرگا مَیَّا اور گنپتی کے خلاف بھی جا سکتا ہے اور آپ کو آپس میں لڑوا بھی سکتا ہے، کیوں کہ جس انسان کو کرسی، پیسوں اور منصب کی لالچ ہو وہ کچھ بھی کرنے کے لئے آمادہ رہتا ہے۔
-
پیغمبر اسلامؐ کی کارٹون بناکر توہین کرنے والا سڑک حادثے میں ہلاک
حوزہ/ پیغمبر اسلام کے خاکے بنا کر توہین کا مرتکب ہونے والا سویڈن کا کارٹونسٹ لارس ولکس ایک سڑک حادثے میں ہلاک ہو گیا ہے۔
-
آج ضرورت ہے بصیرت اور تدبر سے کام لیتے ہوے اپنی صفوں میں حسینی شعور پیدا کریں، حجۃ الاسلام سید صادق الحسینی
حوزہ/ اپنی صفوں میں حسینی شعور پیدا کیا جائے اور اس زمانے کے یزید اور یزیدیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے، چاہے وہ مرتد مخالف قرآن وسیم ہو یا اسکا آقا دشمن قرآن شاتم رسالت مآب کوئی جھوٹا سادھو سنت ہو۔
-
مہنت نرسنگھ آنند جیسے لوگ ملک کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مولانا کلب جواد نقوی
سربراہ مجلس علمائے ہند مولانا کلبِ جواد نے کہا کہ اس وقت ہندوستان میں یہ ٹرینڈ چل رہا ہے کہ ہر کوئی مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا کر سستی شہرت حاصل کرنا چاہتا ہے۔ کبھی کوئی شخص حکومت سے عہدہ حاصل کرنے کے لئے اس طرح کے بیانات دیتا ہے، تو کبھی کوئی شخص حکومت سے سیکیورٹی حاصل کرنے کے لئے ایسا کرتا ہے۔
-
ہندوستان جیسے سیکولر ملک میں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کا نہ رکنے والا سلسلہ بدستور جاری
حوزہ/ ابھی وسیم جیسے ملعون کی ہرزہ سرائی پر مچا گھمسان تھما ہی نہیں کہ دریدہ ذہنیت کا مالک بھگوا داری نرسیہانند سرسوتی نے اپنے خام خیالی میں ایک اور ستون اسلام کو منہدم کرنے کی کوشش کی اور نبی کریم کی شان میں گستاخی کی ناقابل برداشت جرم کا ارتکاب کر بیٹھا۔ ان جیسے جاہل، مجہول النسب فرقہ پرست لوگوں کو لگام دینے کی ضرورت ہے۔