بدھ 28 دسمبر 2022 - 18:56
شیخ باقر النمرکی شہادت کی برسی قم المقدسہ میں منعقد ہوگی

حوزہ/ آل سعود کی جابر حکومت کے ہاتھوں شہید ہونے والے سعودی مخالف مجاہد اور عالم دین شیخ نمر باقر النمر کی شہادت کی ساتویں برسی قم المقدسہ میں مقیم حجازیوں کی جانب سے اس شہید کی یاد میں منائی جائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آل سعود کی جابر حکومت کے ہاتھوں شہید ہونے والے سعودی مخالف مجاہد اور عالم دین شیخ نمر باقر النمر کی شہادت کی ساتویں برسی قم المقدسہ میں مقیم حجازیوں کی جانب سے اس شہید کی یاد میں منائی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق، اس تقریب میں ’تحریک اسلامی نجباء عراق ‘کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین سید عباس موسوی اور حوزہ علمیہ بحرین کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین عبداللہ الدقاق شرکت کریں گے، ساتھ ہی سعودی عرب کی ایک اہم شخصیت بھی اس پروگرام میں خطاب کرے گی۔

"شیخ نمر باقر النمر" کی شہادت کی ساتویں برسی بروز جمعرات 29 جنوری 2022 شام 7 بجے مدرسہ امام صادق علیہ السلام (بلوار بسیج) میں منعقد ہو گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha