۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
مجلسِ ترحیم

حوزہ/ مؤسسہ و طلاب دانشگاہ امام خمینی (رح) کراچی مقیم قم کی جانب سے حال ہی میں رحلت پانے والے پروفیسر ڈاکٹر غلام محمد جعفری کے بلندی درجات کیلئے ایک مجلسِ ترحیم علامہ اقبال لائبریری قم المقدسہ میں منعقد ہوئی، جس میں قم میں مقیم ان کے شاگردوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مؤسسہ و طلاب دانشگاہ امام خمینی (رح) کراچی مقیم قم کی جانب سے حال ہی میں رحلت پانے والے پروفیسر ڈاکٹر غلام محمد جعفری کے بلندی درجات کیلئے ایک مجلسِ ترحیم علامہ اقبال لائبریری قم المقدسہ میں منعقد ہوئی، جس میں قم المقدسہ میں مقیم ان کے شاگردوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

قرآن خوانی و مجلسِ ترحیم بیاد پروفیسر ڈاکٹر غلام محمد جعفری

واضح رہے مرحوم پروفیسر ڈاکٹر غلام محمد جعفری یونیورسٹیوں میں مروجہ علوم کی تدریس کے ساتھ ساتھ دینی مدارس میں بھی علوم محمد و آل محمد علیہم السّلام کی ترویج میں مشغول رہے ہیں۔

مجلسِ ترحیم کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام الٰہی سے ہؤا، جس کی سعادت حجت الاسلام مولانا قاری شبیر کریمی نے حاصل کی، جبکہ استادِ محترم کے بلندی درجات کیلئے حجت الاسلام مولانا محمد حسین ذاکری نے سلام عقیدت پیش کیا۔

قرآن خوانی و مجلسِ ترحیم بیاد پروفیسر ڈاکٹر غلام محمد جعفری

مجلسِ ترحیم سے دانشگاہ امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے سینئر طالب علم حجت الاسلام مولانا فیروز نے خطاب کیا۔

حجت الاسلام شیخ فیروز نے استاد کی علمی خدمات کو سراہتے ہوئے علم اور عالم کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔

قرآن خوانی و مجلسِ ترحیم بیاد پروفیسر ڈاکٹر غلام محمد جعفری

انہوں نے سورۂ مبارکۂ زمر کی آیت نمبر 9 قُل هَل يَستَوِي الَّذينَ يَعلَمونَ وَالَّذينَ لا يَعلَمونَ إِنَّما يَتَذَكَّرُ أُولُو الأَلبابِ، کی روشنی میں آل محمد علیہم السّلام کو عالم اور ان کے دشمنوں کو جاہل قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر عالم ہیں تو آل محمد علیہم السّلام ہیں اور اگر کوئی جاہل ہے تو وہ آل محمد علیہم السّلام کے دشمن ہیں۔

قرآن خوانی و مجلسِ ترحیم بیاد پروفیسر ڈاکٹر غلام محمد جعفری

حجت الاسلام فیروز نے احادیث کی روشنی میں علم کی مختلف تعریفیں بیان کیں اور علم کی تحصیل پر زور دیا۔

آخر میں استاد پروفیسر ڈاکٹر غلام محمد جعفری کی المناک رحلت پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے ان کی مغفرت کیلئے دعا اور آل محمد علیہم السّلام کے مصائب بیان کئے۔

قرآن خوانی و مجلسِ ترحیم بیاد پروفیسر ڈاکٹر غلام محمد جعفری

مجلس میں دانشگاہ امام خمینی کراچی اور علامہ اقبال لائبریری قم کے مؤسس، ادارۂ نشر وآثار امام خمینی (رح) کے چیئرمین اور پاکستان میں سابق ایرانی سفیر حجت الاسلام والمسلمین سید سراج الدین موسوی نے خصوصی شرکت کی۔

قرآن خوانی و مجلسِ ترحیم بیاد پروفیسر ڈاکٹر غلام محمد جعفری

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .