۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے مرکزی جنرل کاؤنسل کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

حوزہ / اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی طرف سے سندھ کی عظیم درسگاہ دانشگاہ جعفریہ واگھریجی ضلع میرپور خاص  میں زیر صدارت مرکزی نائب صدر محترم محمد حنیف کانھیو اصغریہ کے کارکنان کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی طرف سے سندھ کی عظیم درسگاہ دانشگاہ جعفریہ واگھریجی ضلع میرپور خاص میں زیر صدارت مرکزی نائب صدر محترم محمد حنیف کانھیو اصغریہ کے کارکنان کے لیے 16_17_18 جون 2023ء کو تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، پروگرام میں سندھ بھر کے تمام ڈویژنز سے کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اس عظیم الشان پروگرام میں کارکنوں کی تربیت کے لیے تنظیمی بزرگان اور علماء کرام سے موضوعاتی دروس کروائے گئے۔ جن میں علامہ محسن مہدوی،مولانا سرفراز مھدی، آغا جواد ھاشمی، مولانا یوسف حسینی، محترم عبدالرزاق بلوچ، محترم فضل حسین اصغری، دانشور ڈاکٹر زاھد حسین زاھدی، استاد اخلاق احمد اخلاق، محترم انجینئر غلام رضا جعفری اور دوسرے علماء و دانشور حضرات کے موضوعاتی دروس منعقدہ ہوئے۔

اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر محترم محمد حنیف کانھیو نے اپنے خطاب میں کہا: یہ سال ہم "حسینیت، اتحاد امت" کے نام سے منا رہے ہیں اور دنیا میں واحد حسینی ہی ہیں جو پوری قوم کا اتحاد چاہتے ہیں اور اس کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

ورکشاپ میں بزرگ عالم دین علامہ عباس علی نجفی ، علامہ غلام مہدی نجفی اور مرحومہ نسیم عباس منتظری کے ایثال ثواب کیلئے مجلس عزا اور فاتح خوانی بھی کی گئی۔ جس سے علامہ قبلہ محسن مہدوی صاحب نے خطاب کیا۔

پروگرام میں نماز باجماعت، اجتماعی قرآن خوانی اور دعا خوانی، مقالہ نویسی، موضوعاتی ڈیبیٹس اور بہت سارے شامل رہے۔

پروگرام کے آخری روز تنظیمی سینئر دوستوں سے تنظیمی صورتحال اور ورکشاپ کے بارے میں تاثرات لیے گئے اور دعاء امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف سے پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے مرکزی جنرل کاؤنسل کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .