۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
نوابشاہ میں "جہاد فلسطین اللّہ کی حاکمیت کی امید" کے عنوان سے سمینار کا انعقاد

حوزہ / اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام "جہاد فلسطین اللّہ کی حاکمیت کی امید" کے عنوان سے 24 مارچ 2024ء بروز اتوار کو مرتضوی امام بارگاہ نوابشاہ میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیمینار سے فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم ، حجۃالاسلام مولانا غلام شبیر کانہیو ، اصغریہ مجلس اعلیٰ کے صدر محترم محمد عالم ساجدی ، نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محترم ممتاز حسین سہتو نے خطاب کیا۔

تصاویر دیکھیں:

نوابشاہ میں "جہاد فلسطین اللّہ کی حاکمیت کی امید" کے عنوان سے سمینار کا انعقاد

شرکاء نے اپنے خطاب میں کہا کہ فلسطین آج کی کربلا ہے اور اگر ہم 61 ہجری میں ہوتے اور امام حسین علیہ السلام کا ساتھ دیتے تو آج کی کربلا فلسطین اور غزہ ہے اس لیے ہم فلسطینیوں کا ساتھ دے کر امام حسین علیہ السلام کی اس سدا پر لبیک کہیں جو مولا نے یوم عاشور کو بلند کی تھی۔ دنیا کے مسلمان حکمران امریکہ اور اسرائیل کے غلام بن چکے ہیں ، اتنی فوج ، توانائی ، آئٹم بم ہونے کے باوجود وہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں لیکن اللہ کی مدد سے فلسطین بہت جلد ضرور آزاد ہو گا۔

نوابشاہ میں "جہاد فلسطین اللّہ کی حاکمیت کی امید" کے عنوان سے سمینار کا انعقاد

اصغریہ تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری قمر عباس غدیری نے کہا کہ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان ماہ مبارک رمضان میں ضلع اور ڈویژن سطح پر فلسطین کی حمایت میں سیمینار کا انعقاد کر رہے ہے اور انشاءَ اللّہ یوم القدس کے موقع پر سندھ بھر میں یونٹ سطح پر القدس ریلیز کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بزرگ ، خواتین ، نوجواں اور بچے بھرپور شرکت کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ سیمینار میں ضلع نوابشاہ کی دینی ، سیاسی اور سماجی تنظیموں اور شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .