۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
اصغریہ اسٹوڈنٹس

حوزه/ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان یونٹ دادو سٹی کی جانب سے عید ملن پارٹی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بتاریخ 24 اپریل 2023 بروز پیر کو اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان یونٹ دادو سٹی کی جانب سے عید ملن پارٹی پروگرام کا انعقاد بمقام بھٹو ہاؤس ماروی کالونی دادو سٹی میں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، پروگرام کی شروعات تلاوت کلام پاک کے ساتھ کیں گئیں اور افتتاحی کلمات یونٹ نائب صدر وسیم علی بھٹو نے ادا کئے۔

پروگرام میں خصوصی شرکت اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن دادو کے سابقہ ڈویژنل جنرل سیکریٹری مشعیب احمد اصغری اور تعلقہ دادو کے صدر وزیر علی بھٹو نے کی۔ پروگرام میں تنظیم کی جانب سے امت مسلمہ اور مومنین کی خدمت میں مبارکباد پیش کی گئی اور کیک بھی کاٹا گیا۔

عید ملن پارٹی سے خطاب ہاء اسکول ٹیچر BPS-17 محترم عرض محمد ببر صاحب اور اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن دادو کے سابقہ جنرل سیکریٹری محترم مشعیب احمد اصغری صاحب نے کیا۔پروگرام میں یونٹ دادو سٹی کے ممبران اور عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔پروگرام کا اختتام دعائے امام زمانہ علیہ السلام کے ساتھ کیا گیا۔

پروگرام کے شرکاء ميں ظھیر علی بھٹو، کاشف علی بھٹو، عبدالمنان سولنگی، اسد علی بھٹو، کاشف حسین بھٹو، وسیم علی بھٹو، نعیم علی بھٹو، صادق علی بھٹو، سجاد علی بھٹو، رحمان علی بھٹو ، نیاز احمد سولنگی، بلاول بھٹو، وکیل علی بھٹو، عرض محمد ببر، وزیر علی بھٹو اور مشعیب احمد اصغری شامل تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .