۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
اصغریہ

حوزہ/ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن شہید حسینی بدین کی جانب سے 11 اپریل 2023ء کو ماتلی سٹی میں القدس سیمینار پروگرام منعقد کیا گیا، جس سے مرکزی صدر عاطف مہدی سیال نے خصوصی خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن شہید حسینی بدین کی جانب سے 11 اپریل 2023ء کو ماتلی سٹی میں القدس سیمینار پروگرام منعقد کیا گیا، جس سے مرکزی صدر عاطف مہدی سیال نے خصوصی خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کے بعد رہبر کبیر امام حضرت امام خمینی رح نے مسئلہ بیت المقدس کی حیثیت اور فضیلت کو جانتے ہوئے، بیت المقدس کی حیثیت اور فضیلت کو عوام تک پہنچانے کے لیے رمضان المبارک کے جمتہ الوداع کو یوم القدس کی حیثیت سے منانے کا حکم دیا اور کہا کہ یوم القدس یوم اللہ، یوم رسول اللہ اور یوم اسلام ہے یوم القدس ہر انسان پر واجب ہے، ہم امام خمینی رح کی اس بصیرت کو سلام کرتے ہیں ان کی اس بصیرت کی وجہ سے آج بیت المقدس کا مسئلہ زندہ ہے اور ہم جیسے کئی لوگ اس مسئلے اور بیت المقدس کی حیثیت، اہمیت اور فضیلت سے آشنا ہیں۔

مرکزی صدر نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آج کا دن ہر مظلوم کی حمایت میں اور ظالم کے خلاف نکلنے کا دن، آج کے دن فقط مردہ باد امریکہ و مردہ باد اسرائیل کا نعرہ نہ لگائیں بلکہ اس کے ساتھ مردہ باد سعودی عرب کا بھی نعرہ لگائیں جنہوں نے یمن پر ظلم کر رکھا ہے، مردہ باد بھارت کا بھی نعرہ لگائیں جن لوگوں نے مسلسل کشمیر پر ظلم کر رکھا ہے، یہ ظالم انسانیت اور مظلوم لوگوں کی زندگیون سے کھیل رہے ہیں، ان کے پاس انسانی جانوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے اس لیے یوم القدس کے موقع پر ہر ظالم کی مخالفت اور مظلوموں کی حمایت کریں۔

آخر میں ڈویژنل صدر عزادار حسین نے تمام شرکاء، انتظامیہ و مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .