۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن و اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی کابینہ کے لیے مینیجمنٹ ورکشاپ کا انعقاد

حوزہ / اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن و اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی کابینہ کے لیے مینیجمنٹ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن و اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی مانیٹرنگ کمیٹی کی جانب سے دونون تنظیموں کی مرکزی کابینہ کے لیے 3 روزہ مینیجمنٹ ورکشاپ 8,7 اور 9 اپریل 2023ء کو مرکزی دفتر المہدی ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر جامشورو میں منعقد ہوئی۔

تصاویر دیکھیں:

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن و اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی کابینہ کے لیے مینیجمنٹ ورکشاپ کا انعقاد

رپورٹ کے مطابق اس ورکشاپ کا مقصد مرکزی کابینہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا۔ورکشاپ میں نماز باجماعت، روحانی دعائیں، دروس اور گروپ ایکٹوٹی کے مؤثر پروگرامز منعقد ہوئے۔

ورکشاپ میں مختلف علمائے کرام و دانشور حضرات نے خطابات کیے۔ جن میں حجۃ الاسلام والمسلمین قبلہ علامہ حیدر علی جوادی صاحب، حجۃ الاسلام والمسلمین قبلہ علامہ رضا محمد سعیدی صاحب، محترم جناب استاد اخلاق احمد اخلاق صاحب، محترم جناب سید ساجد علی کاظمی صاحب، محترم جناب غلام رضا جعفری صاحب، محترم جناب لطف علی مھدوی صاحب، محترم جناب ڈاکٹر زاھد علی زاھدی صاحب ، محترم جناب محمد عباس میثم صاحب اور محترم جناب محمد الیاس سومرو صاحب شامل ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .