۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان یونٹ دادو سٹی کے مرکزی تنظیمی دورہ کا انعقاد

حوزہ / اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے دادو سٹی میں زیر صدارت مرکزی نائب صدر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان محترم انتظار مہدی زرداری تنظیمی مرکزی دورہ کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے بتاریخ 6 مئی 2023ء بروز ہفتہ دادو سٹی میں زیر صدارت مرکزی نائب صدر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان محترم انتظار مہدی زرداری تنظیمی مرکزی دورہ کا انعقاد کیا گیا۔ اصغریہ دادو کی جانب سے مرکزی عہدیدار کے دادو سٹی پہنچنے پر ان کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے ہار اور اجرکوں کے تحفے پیش کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق تقریب کی شروعات تلاوت کلام پاک کے ساتھ کی گئی۔ افتتاحی کلمات اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی معاون برای وسعت محترم اللہ بچایو انقلابی نے ادا کیے۔

پروگرام میں اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان کے سابقہ ڈویژنل جنرل سیکریٹری محترم مشعیب احمد اصغری،ضلع صدر دادو 1 محترم وسیم رضا جعفری، سابقہ تعلقہ صدر دادو محترم وزیر علی بھٹو نے خصوصی شرکت کی۔

پروگرام میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر محترم انتظار مہدی زرداری نے خطاب کیا۔

قابلِ ذکر ہے کہ پروگرام میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان یونٹ دادو سٹی کے عہدیداران اور ممبران جس میں یونٹ صدر ظہیر علی بھٹو، یونٹ نائب صدر وسیم علی بھٹو، یونٹ جوائنٹ سیکریٹری عبدالمنان سولنگی، یونٹ جنرل سیکریٹری کاشف علی بھٹو، اسد علی بھٹو، یاسین بھٹو، اظھر علی بھٹو، اکرم علی بھٹو، میر مرتضیٰ بھٹو اور ساجد علی بھٹی شریک تھے۔

پروگرام کا اختتام دعاء امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ساتھ ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .