۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی شش ماہی کنونشن کا انعقاد

حوزہ / اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا مرکزی 6 ماہی کنونشن"اتحادِ اُمت و اِستحکام پاکستان" زیرِ صدارت مرکزی صدر برادر حسن جواد اصغری 20-21 مئی 2023ء بروز ہفتہ اور اتوار رانی پور میں منعقد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، "اتحادِ اُمت و اِستحکام پاکستان" کے عنوان سے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا مرکزی 6 ماہی کنونشن زیرِ صدارت مرکزی صدر برادر حسن جواد اصغری 20-21 مئی 2023ء بروز ہفتہ اور اتوار رانی پور میں منعقد ہوا۔

تصاویر دیکھیں: اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی شش ماہی کنونشن کا انعقاد

رپورٹ کے مطابق پہلی نشست میں جناب عبد الرزاق بلوچ صاحب نے شاگردوں سے خطاب کیا اور اگلے مرحلے میں ڈویژن اور اضلاع کی شش ماہی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئی۔

دوسرے دن نمازِ فجر کے بعد تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز کیا گیا۔ جس میں حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا صفدر علی ملاح صاحب نے درس دیا۔ بعد میں ڈویژن اور اضلاع کی بقایا رپورٹس کروائی گئی اور اس کے بعد مرکزی کابینہ کی مرکزی شش ماہی کارکردگی رپورٹ سرپرست کونسل کے معزز رُکن حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سرفراز مہدی کی نگرانی میں پیش کی گئی۔ جس میں کارکنان نے سوالات بھی کیے۔

آخر میں حجۃ الاسلام والمسلمین نبی بخش دانش صاحب نے درس دیا۔ جس کے بعد مرکزی صدر برادر حسن جواد اصغری نے آئے ہوئے تمام کارکنان اور مہمانان کا شکریہ ادا کیا اور دعائے امامِ زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف سے مرکزی شش ماہی کنونشن اختتام پذیر ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .