جمعہ 12 دسمبر 2025 - 15:57
نجف اشرف؛ یومِ ولادتِ سیدہ کائنات و آیت اللہ شیخ محسن نجفی کی دوسری برسی کی مناسبت سے بین الاقوامی کانفرنس +تصاویر

حوزہ/جنابِ حضرت فاطمہ زہراء سلام الله علیہا کی ولادتِ باسعادت اور محسن ملّت آیت الله شیخ محسن علی نجفی کی دوسری برسی کی مناسبت سے مؤسسہ الکوثر کی جانب سے نجفِ اشرف میں گیارہویں سالانہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی گئی؛ جس میں علمائے کرام اور مختلف ممالک کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنابِ حضرت فاطمہ زہراء سلام الله علیہا کی ولادتِ باسعادت اور محسن ملّت آیت الله شیخ محسن علی نجفی کی دوسری برسی کی مناسبت سے مؤسسہ الکوثر کی جانب سے نجفِ اشرف میں گیارہویں سالانہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی گئی؛ جس میں علمائے کرام اور مختلف ممالک کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

نجف اشرف؛ یومِ ولادتِ سیدہ کائنات و آیت اللہ شیخ محسن نجفی کی دوسری برسی کی مناسبت سے بین الاقوامی کانفرنس +تصاویر

یہ کانفرنس بعنوانِ "فاطمۃ بضعة مني" منعقد ہوئی۔کانفرنس میں مراجعِ عظام کے دفاتر کے نمائندگان سمیت حوزہ علمیہ نجف اشرف کی علمی و روحانی شخصیات اور مختلف ممالک کے معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

نجف اشرف؛ یومِ ولادتِ سیدہ کائنات و آیت اللہ شیخ محسن نجفی کی دوسری برسی کی مناسبت سے بین الاقوامی کانفرنس +تصاویر

کانفرنس سے استادِ حوزہ علمیہ السید رشید الحسینی نے خطاب کرتے ہوئے جنابِ سیدہ سلام اللہ علیہا کی پاکیزہ سیرت پر نہایت جامع اور مؤثر گفتگو کی۔ آخر میں، مؤسسہ الکوثر نجف اشرف کے شعبۂ الواعظین کے چار سالہ کورس کے فارغ التحصیل طلبہ کو اعزازی اسناد پیش کی گئیں۔ مؤسسہ کی جانب سے تمام معزز مہمانان، علمائے کرام اور شرکاء کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔کانفرنس کا اختتام دعائے فرجِ امامِ زمانہ عجّل الله تعالیٰ فرجہ الشریف سے ہوا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha