حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 27 رجب المرجب کی شب المصطفیٰ آڈیٹوریم جامعۃ الکوثر میں عید مبعث النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جشن کا اہتمام کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق، اس عظیم الشان جشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ سید ساجد رضوی نے حاصل کی اور کلام مجید کی تلاوت کے بعد جامعۃ کے طالب علم حافظ منور حسین نے بارگاہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔
جشن بعثتِ رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سے جامعہ الکوثر کے دو فاضل طالب علم برادر ذیشان حیدر اور محمد رضوان نے خطاب کیا۔
خطباء نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر گفتگو کرتے ہوئے بعثتِ النبوی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
جشن کے اختتامی مرحلے میں، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ انور علی نجفی نے سورہ توبہ کی آیت نمبر 128 لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِّنْ أَنفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُم بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ. کے ذیل میں گفتگو کرتے ہوئے 27 رجب کے شب و روز کے اعمال کی اہمیت بیان کی اور ان اعمال کی بجا آوری پر تاکید کی۔