۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس

حوزہ / مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم مبعث کے موقع پر قومی مرکز شاہ جمال لاہور میں عنوان  مرحوم ساجد جاوا کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ مجلس ترحیم میں بعثت حضرت رسول اکرمؐ کے حوالے سے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم مبعث کے موقع پر قومی مرکز شاہ جمال لاہور میں مرحوم ساجد جاواکے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ مجلس ترحیم میں بعثت حضرت رسول اکرمؐ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: رحمت اللعالمین ختمی مرتبت حضرت محمد ﷺ کی بعثت رب العالمین کا ہم پر خصوصی انعام ہے۔

انہوں نے اپنی جاری رکھتے ہوئے مزید کہا: خدا کے اس احسان کو ساری زندگی سجدے میں پڑے رہ کر بھی نہیں چکایا جا سکتا کہ اس نے ہمارا شمار شافع روز محشر، سردارالانبیاء کے امتیوں میں کیا۔ بعثت کا مطلب بیداری ہے نہ کہ خواب غفلت میں رہنا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین نے کہا: نبی کریم ﷺ نے بعثت سے قبل ہی اپنے اخلاق اور کردار و عمل سے مشرکین کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا تھا۔ نبی برحقﷺ نے جس دین اسلام کی تبلیغ کی اور لوگوں کو اپنی اسوہ حسنہ سے جس کی طرف مائل کیا آج اسلام دشمن طاقتیں اقوام عالم کو اس دین سے متنفر کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا: دین اسلام میں داخل کرنے کے لیے نبی کریمﷺ نے تیئس سال مشرکین کے ظلم برداشت کیے۔ آج عالم استکبار کے ایجنٹ مسلمانوں کو نبی ﷺ کے اس دین سےخارج کرنے کے لیے طرح طرح کی فتوی بازی میں مصروف ہیں۔تعلیمات نبوی میں ایسے کسی تکفیری عمل کی کوئی گنجائش نہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .