۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
علامہ راجہ ناصر

حوزه/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیرمین نے 15 شعبان کی مناسبت سے عالم بشریت کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت مہدی موعودؑ کا وجود مقدس عالم بشریت کیلئے مرکز امید و نجات ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے امید مستضعفین جہاں, مہدی دوراں، زمین پر آخری حجت خدا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارہویں جانشین حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی ولادت باسعادت کے پُر مسرت موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پوری انسانیت اور عالم اسلام کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مہدی موعودؑ کا وجود مقدس عالم بشریت کیلئے مرکز امید و نجات ہے، فرزند رسول ؐ حضرت امام مہدیؑ کا انتظار نا فقط شیعہ بلکہ دنیا کاہر مظلوم اور محروم کررہاہے،حجت خدا کا یہ انتظام سب سے عظیم عبادت ہے، آپ ؑ ہی وہ عظیم ہستی ہیں جو ظلم وجور سے پرُ اس دنیا کو عدل وانصاف سے بھردیں گے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہاکہ نیمہ شعبان کی بابرکت سعاعتوں میں ہمیں جہاں اپنے مرحومین و شہداء کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھنا ہے وہیں قوم کے بے گناہ اسیران کی جلد رہائی کیلئے بھی خصوصی دعاکرنی ہے اور ملک وقوم کی خوشحالی، امن وامان کے قیام کیلئے بھی دعا کرنی چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .