۱۵ مهر ۱۴۰۳ |۲ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 6, 2024
علامہ مقصود علی ڈومکی

حوزہ/ اعیاد شعبانیہ کی مناسبت سے منعقدہ جشن سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نے کہا کہ حضرت قاسم ابن حسن (ع) کی زندگی ہمارے نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع جعفر آباد کے گاؤں شاھی چوکی کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے حضرت قاسم ابن حسن علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے منعقدہ جشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت قاسم ابن حسن علیہ السلام کی زندگی ہمارے نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ جنہوں نے اپنے زمانے کے امام کی نصرت کی خاطر اپنی جان فدا کی۔ آپ علیہ السلام نے شوق شہادت کا کا کچھ یوں اظہار کیا کہ میری نظر میں شہادت کی موت شہد سے زیادہ شیرین ہے۔

حضرت قاسم ابن حسن (ع) کی زندگی ہمارے نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے کہا کہ آج وطن عزیز پاکستان میں عوامی شعور و بیداری کے نتیجے میں غلامی نا منظور کا نعرہ مقبول ترین نعرہ بن چکا ہے۔ عوامی شعور میں اضافہ غلامی کی زنجیریں توڑنے کا باعث بنے گا۔ غلامانہ ذہنیت کے لوگ عوامی شعور و بیداری سے خائف نظر آ رہے ہیں۔ جبکہ عوام نے اپنے شعور سے حائل رکاوٹوں کو توڑا ہے۔ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان کی سالمیت خودمختاری استقلال اور آئین کی بالادستی کے لئے گرفتاری پیش کی۔ ہمیں وطن عزیز پاکستان میں غیر ملکی مداخلت اور غلامی منظور نہیں۔

حضرت قاسم ابن حسن (ع) کی زندگی ہمارے نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کے افکار اور فرامین کی روشنی میں ملک میں اسلامی اقدار اور جمہوریت کی بالادستی کے لئے مصروف عمل ہے۔ قائد شہید کی جدوجہد اور افکار ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔

حضرت قاسم ابن حسن (ع) کی زندگی ہمارے نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے کہا کہ نام نہاد جمہوری جماعتوں کی جانب سے ملکی آئین سے بغاوت اور الیکشن سے فرار حیرت انگیز ہے۔ حالیہ ضمنی الیکشن نے تیرہ جماعتی حکومتی اتحاد کی حیثیت سے پردہ اٹھا دیا۔ حکومتی اتحاد کی شرمناک شکست ان پر عوام کے عدم اعتماد کا مظہر ہے۔

حضرت قاسم ابن حسن (ع) کی زندگی ہمارے نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .