۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
علامہ مقصود علی

حوزه/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی ضلع خیرپور کے گاؤں پھوٹو خان خاصخیلی پہنچے ہیں۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی ضلع خیرپور کے گاؤں پھوٹو خان خاصخیلی پہنچے، اس موقع پر مومنین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ منتظرین امام زمانہ علیہ السلام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ظہور کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں۔ نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کے ذریعے ہم صالح نسل بنا سکتے ہیں۔ ظلم و جبر کی حامل استکباری قوتیں خصوصا شیطان بزرگ امریکہ و اسرائیل ظہور امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں الیکشن سے فرار حیرت انگیز ہے آئین پاکستان اور سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں 90 دن میں انتخابات کرانا ضروری ہیں۔ امپورٹڈ حکومت بند گلی میں پھنس چکی ہے ہر گزرتے دن کے ساتھ اس حکومت کی رسوائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

علامہ مقصود علی نے کہا کہ پاکستانی عوام کا ظلم و جبر اور کرپشن و غلامی کے خلاف قیام عوامی بیداری کی نشانی ہے۔ حکومت آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بجائے ایران اور روس سے سستا تیل خریدے۔

انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک میں حکومت عوام کو اشیاء ضروریہ خصوصاً خورد و نوش کی اشیاء سستی قیمت میں فراہم کرے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ماہ مبارک رمضان کا احترام سب پر ضروری ہے حکومت احترام رمضان آرڈیننس پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

اس موقع پر پھوٹو خان خاصخیلی نے علامہ مقصود علی ڈومکی کو سندھی اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ تقریب سے ایم ڈبلیو ایم تحصیل کوٹ ڈیجی کے صدر برادر ذاکر حسین نے بھی خطاب کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .