۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
آقا سید رضا

حوزہ / مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر قانون آغا سید محمد رضا مرکزی، سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے روجھان جمالی کا دورہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آغا سید محمد رضا نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کی جدوجہد کو آگے بڑھایا اور پاکستان میں تشیع کی سیاسی شناخت اور انقلابی سوچ کو پروان چڑھایا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ متنازعہ نصاب تعلیم اور متنازعہ بل ریاستی اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کی فرقہ وارانہ سوچ کا عکاس ہے۔ جو ایک مرتبہ پھر وطن عزیز پاکستان کو فرقہ وارانہ نفرتوں کی جانب دھکیلنا چاہتے ہیں عوامی شعور و بیداری سے خائف قوتیں فرقہ واریت کے نام پر تفرقے کو ہوا دے رہی ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ متنازعہ بل کی کوئی قانونی حیثیت نہیں مجلس وحدت مسلمین ملت جعفریہ کے حقوق کی محافظ ہے۔

واضح رہے کہ ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے روجھان جمالی میں تحصیل صدر مجلس وحدت مسلمین شھزادو خان دشتی کی رہائش گاہ پر متاثرین سیلاب میں عید گفٹ اور کپڑے تقسیم کئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .