۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
ایم ڈبلیو ایم کویت کا علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے سینیٹر منتخب ہونے پر تقریب کا اہتمام

حوزہ / مجلس وحدت المسلمین کویت کی طرف سے مقامی ہوٹل میں قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کے سینیٹر منتخب ہونے اور وائس چیئرمین مجلس وحدت المسلمین پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی کی کویت آمد کی خوشی میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اس تقریب میں مجلس وحدت المسلمین کویت کے ممبران کے علاوہ متعدد سیاسی سماجی شخصیات بالخصوص میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ سے تشریف لائے مہمان عالم دین علامہ ظہیر الحسن نقوی اور قم سے تشریف لائے علامہ علی رضا جان کاظمی نے خصوصی شرکت کی۔

ایم ڈبلیو ایم کویت کا علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے سینیٹر منتخب ہونے پر تقریب کا اہتمام

علامہ ظہیر الحسن نقوی نے اپنے خطاب میں مجلس وحدت المسلمین کی سیاسی جدوجہد اور سیاسی کامیابیوں پر قائد وحدت کی خدمات اور سیاسی بصیرت کو خراج تحسین پیش کیا۔

صدارتی خطاب میں علامہ احمد اقبال رضوی نے مجلس وحدت کے سیاسی سفر اور موجود اور آئندہ حکمت عملی پر روشنی ڈالی اور مومنین کے تعاون اور پاکستان کے عوام کی جدوجہد اور عوامی بیداری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے پر عزم قیادت پر اعتماد کا اظہار قرار دیا۔

مجلس وحدت المسلمین کویت کے چیف آرگنائزر اور مومنین کویت کے بانی سید شہباز شیرازی نے کہا: مجلس وحدت المسلمین ایک عوامی پلیٹ فارم ہے جو بلا تفریق مسلک و مذھب عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اس کے دروازے تمام محبان ملت کیلئے کھلے ہیں۔

مومنین کویت مسجد علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے بانی ذوالفقار مطہری نے علامہ راجہ ناصرعباس کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آپکی مخلص قیادت کے ہاتھ مضبوط کرنے کے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔

پیپلزپارٹی گلف کے رہنما ء چوہدی ضیاء الرحمن گریوال نے بھی مجلس وحدت کی قیادت کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد دی اور اس کامیابی کو شہداء کے خون کا ثمرہ قرار دیا۔

تقریب کے اختتام پر مجلس وحدت المسلمین کویت کے صدر حاجی سیف علی نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ اداکیا، علامہ علی رضا جان کاظمی نے پاکستان اور تمام مومنین کویت کیلئے دعا کروائی ، تقریب کے اختتام پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے سینیٹر بننے کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور شرکاء کی تواضع کی گئی۔

ایم ڈبلیو ایم کویت کا علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے سینیٹر منتخب ہونے پر تقریب کا اہتمام

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .