۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
ایم ڈبلیو ایم

حوزہ/ انقلابِ اسلامی کی 45 ویں سالگرہ اور میدان سیاست میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی کامیابی کے تعلق سے قم میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلابِ اسلامی کی 45 ویں سالگرہ اور میدان سیاست میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی کامیابی کے تعلق سے قم میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی۔ حاضرین نے پاکستان کے حالیہ انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم کی کامیابی کو تکفیریت، تعصب اور آمریت کے خلاف پوری ملت پاکستان کی کامیابی قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم قم کے دفتر میں انقلابِ اسلامی ایران کی 45 ویں سالگرہ اور پاکستان میں ایم ڈبلیو ایم کی سیاسی کامیابیوں کی نسبت سے ایک جشن کا اہتمام کیا گیا۔

جشن کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، تلاوت کے بعد حاضرین نے انقلاب اسلامی ایران اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی سیاسی کامیابیوں کے حوالے سے اپنے جذبات اور خیالات کا اظہار کیا۔

شرکاء نے جہاں انقلاب اسلامی ایران کو عالم بشریت کیلئے ایک نعمت قرار دیا وہیں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی سیاسی کامیابیوں اور پاکستان میں تکفیریوں کی بدترین اور تاریخی سیاسی شکست کو ساری ملت پاکستان کی فتح اور کامیابی سے تعبیر کیا۔

حاضرین نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کی سیاسی بصیرت، شجاعت اور نظریاتی پختگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تاریخ پاکستان میں قومی سطح پر پہلی مرتبہ ایک شیعہ تنظیم کی سیاسی اور اجتماعی طاقت کو سب نے تسلیم کیا ہے۔

اجلاس کے مہمان خصوصی ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبۂ امور خارجہ کے سربراہ حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی تھے۔

علامہ شفقت شیرازی نے جہان اسلام کی تاریخی کامیابیوں اور انقلاب اسلامی کی اہمیت بیان کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں ایم ڈبلیو ایم کی حالیہ سیاسی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب نے مشکل ترین حالات میں عمران خان کا ساتھ دے کر یہ ثابت کیا ہے کہ ہم وفا کرنے والے اور میدان میں ڈٹنے والے لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج راجہ صاحب کی سیاسی بصیرت اور شجاعت و دلیری کی ساری ملت پاکستان معترف ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .