۱۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۸ شوال ۱۴۴۵ | May 7, 2024
تصاویر/ نشست صمیمی طلاب مدرسه معصومیه با دادستان محترم کل کشور جناب حجت الاسلام و المسلمین موحدی آزاد

حوزہ / ایران کے اٹارنی جنرل نے کہا: حوزاتِ علمیہ نظامِ اسلامی کا سہارا ہیں اور اگر حوزاتِ علمیہ مدد نہ کریں تو اس نظام کو کئی ایک چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام و المسلمین محمد موحدی آزاد نے مسجد مدرسہ علمیہ معصومیہ میں حوزہ علمیہ قم کے اساتید اور طلباء کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں اعیادِ شعبانیہ اور انقلابِ اسلامی کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے حکومت اسلامی کی تشکیل کے اہداف کو لوگوں کے سامنے بیان کرنا چاہیے اور اس کا تجزیہ و تحلیل کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: امام راحل (رح) نے اس انقلاب کے لیے بہت محنت کی ہے اور اس کے حصول کے لیے بہت سے جوانوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا لہذا اس کام کے محرّک اور انگیزہ کو بیان کرنا ضروری ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین موحدی آزاد نے کہا: آج اسلامی نظام کو مختلف شعبوں میں نظریہ سازوں کی ضرورت ہے۔ امام راحل (رح) کے اہداف اور نظریات اسلامی ہیں اور اسلامی قوانین کو بیان کرنے کی ضرورت ہے۔

ایرانی اٹارنی جنرل نے انقلابِ اسلامی کا اولین ہدف اسلامی احکام کے نفاذ کو قرار دیا اور کہا: دنیا میں بہت سے انقلاب آئے ہیں لیکن کوئی انقلاب اسلامی روح اور معارفِ اہل بیت (ع) کے ساتھ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا: امام خمینی (رح) نے اسلامِ ناب و خالص کے تحقق اور اسلامی تعلیمات کو فروغ دینے کے درپے تھے۔ انہوں نے عالم اسلام کے مسائل کے حل کے لیے لوگوں کی حوصلہ افزائی اور تشویق کی۔

ایران کے اٹارنی جنرل نے کہا: حوزاتِ علمیہ نظامِ اسلامی کا سہارا ہیں اور اگر حوزاتِ علمیہ مدد نہ کریں تو اس نظام کو کئی ایک چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Dildar Ali CN 06:27 - 2024/03/17
    0 0
    اللہ پاک حوزہ نیوز کے تمام مومن اور مومنات پر عزم رکھے ۔ دینی و اسلامی بنیادی تعلیم ۔ علم و معلومات میں اضافہ ہوا ہے ۔