۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
رہنما مجلس علمائے شیعہ پاکستان علامہ سید عبدالحسین کا دورہ بنوں، شیعہ، سنی اکابرین سے ملاقاتیں

حوزہ/ علامہ سید عبدالحسین الحسینی کا کہنا تھا کہ مجلس علماء شیعہ اور مجلس وحدت مسلمین ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے، ہم پاکستان کو قائد اور علامہ اقبال کا پاکستان بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بنوں/مجلس علماء شیعہ پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ سید عبدالحسین الحسینی نے بنوں کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے مختلف شیعہ سنی اکابرین سے ملاقاتیں کیں اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماء ذاکر نوروز علی بھی ان کے ہمراہ رہے،علاوہ ازیں ایم ڈبلیو ایم بنوں کے رہنماوں نے ان کا استقبال کیا۔

علامہ سید عبدالحسین الحسینی کا کہنا تھا کہ مجلس علماء شیعہ اور مجلس وحدت مسلمین ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے، ہم پاکستان کو قائد اور علامہ اقبال کا پاکستان بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .