۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاج

حوزه/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور دیگر مذهبی جماعتوں کی جانب سے پاکستان کے شمالی علاقه جات سے لیکر جنوب تک کے مختلف شہروں میں شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاج.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور دیگر مذهبی جماعتوں کی جانب سے پاکستان کے شمالی علاقه جات سے لیکر جنوب تک کے مختلف شہروں میں شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی ریلی نکالی گئی.

خانوادہ ہائے اسیران ملت جعفریہ کے زیر اہتمام اسلام آباد پریس کلب کے سامنے، کراچی دھرنے کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر جبری گمشدہ افراد کی فوری بازیابی اور کراچی صدارتی کیمپ آفس کے سامنے کئی دنوں سے جاری دھرنے کی حمایت میں نعرے درج تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے زیراہتمام ملک بھر میں جبری لاپتہ ہونے والے شیعہ افراد کے اہل خانہ کی طرف سے کراچی میں جاری دھرنے کی حمایت اور جی بی قانون ساز اسمبلی کے لیڈر آف اپوزیشن کیپٹن ریٹائیرڈ محمد شفیع کی گرفتاری کے خلاف بعد از نماز جمعہ احتجاجی ریلی نکالی گئی.

اسکردو، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام کراچی مسنگ پرسنز اور جی بی اپوزیشن لیڈر کی رہائی کیلئے منعقدہ احتجاج کی جھلکیاں

لاہور میں بهی جبری گمشدہ افراد کے لواحقین کے 6 دن سے جاری دھرنے اور ان کے مطالبات کی حمایت میں ایم ڈبلیو ایم ضلع لاہور کی جانب سے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین لاہور علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے کہا کہ ہم حکومت اور ریاستی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ مسنگ پرسنز کے مسٸلے کو فوری حل کیا جاٸے تاکہ ملک سے ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ہو۔ 

مجلس وحدت مسلمین کا لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے لاہور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

تحریک حمایت مظلومین کے زیر اہتمام بے گناہ محب وطن شہریوں کی جبری گمشدگی اور تمام بنیادی و انسانی حقوق کی عدم فراہمی کیخلاف گلگت میں جیل بھرو تحریک شروع ہو گئی، جمعرات کے روز اہم ڈبلیو ایم کے پانچ رہنماؤں محمد الیاس صدیقی، غلام عباس، شیخ علی اصغر، امجد حسین اور عارف قنبری نے سٹی تھانہ گلگت میں گرفتاری پیش کی، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما حمایت مظلومین کے چیئرمین شیخ نیئر عباس کی قیادت میں ریلی کی شکل میں سٹی تھانہ پہنچے اور ان وہاں گرفتاری پیش کر دی.

لاپتہ افراد کی بازیابی، جی بی کے آئینی و بنیادی حقوق کیلئے گلگت میں جیل بھرو تحریک شروع

شیعہ تنظیموں کی جانب سے شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے جیکب آباد پریس کلب کے سامنے احتجاج اور علامتی بھوک ہڑتال کی گئی۔

جیکب آباد، شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پریس کلب کے سامنے احتجاج، علامتی بھوک ہڑتال

ایم ڈبلیو ایم ضلع چنیوٹ نے نماز جمعہ کے بعد مسجد صاحبؑ الزمان سے لیکر جھنگ روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کی قیادت مولانا اکرم حسین اور ایم ڈبلیو ایم ضلع چنیوٹ کے رہنماء مظہر علی جعفری نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے شیعہ اسیران کی رہائی اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔

ایم ڈبلیو ایم چنیوٹ کے زیراہتمام شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی ریلی کی تصاویر

شیعہ اسیران کی رہائی اور لاپتہ کیے گئے شیعہ افراد کے خانوادگان کی طرف سے ہونیوالے احتجاج کی تائید اور انکے یساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد امام بارگاہ عزاء خانہ شبیر چوک سے ایم ڈبلیو ایم ضلع فیصل آباد اور آئی ایس او فیصل آباد کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ 

فیصل آباد، لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کی احتجاجی ریلی کی تصاویر

اور کراچی میں صدر پاکستان عارف علوی کے گھر کے باہر جهاں سے شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کا احتجاج کا آغاز هوچکا تها احتجاجی دهرنا چھٹے روز میں داخل ہوگیا.

کراچی، صدر مملکت کے گھر کے باہر لاپتہ شیعہ افراد کے اہلخانہ کا دھرنا چھٹے روز میں داخل

 

 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .