حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پاکستان کےریاستی اداروں کی جانب سےشیعہ مسلمانوں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک اور شیعہ عالم دین مولانا آغا حیدر علی ہادی کو بھی اہلکاروں نےاغواء کرکے لاپتہ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کھاڑک سےتعلق رکھنے والے ایک اور شیعہ عالم دین مولانا آغا حیدرعلی ہادی کو بھی ریاست کےقانون شکن اداروں کے اہلکاروں نے اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا آغا حیدرعلی ہادی بے گناہ ہیں اور انہیں بغیر کسی جرم کے ظلم وزیادتی کانشانہ بنایا گیا ہے ،مولاناکے اہل خانہ نے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو ان کے بارے میں کوئی اطلاع ہوتو براہِ کرم اس نمبر پر فون کرکے آگاہ فرمائیں۔ 4601701-0314
واضح رہے کہ پاکستان کےریاستی اداروں میں بیٹھی چند کالی بھیڑیں ملک دشمن عناصر کی سرپرستی کرتے ہوئے محب وطن شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
پاکستان بھر سے کئی بے گناہ شیعہ عزادار کبھی سادہ لباس اور کبھی باوردی اہلکاروں کے ہاتھوں جبری طور پر اغوا کرکے لاپتہ کردیئے گئے ہیں اور کئی سال گزرنے کے باوجود ان کے اہل کانہ ان کی واپسی کی راہ تک رہے ہیں۔