شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی
-
کراچی میں شیعہ لاپتہ افراد کے بچوں کا اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ و احتجاجی مظاہرہ
حوزہ/ پریس کلب کراچی کے باہر شیعہ لاپتہ افراد کے بچوں نے عالمی انسانی حقوق کے دن، اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ احتجاج کے ذریعے کیا۔
-
پاکستان؛ شیعہ جبری گمشدگیاں جاری، ایک اور شیعہ عالم دین کو اغوا کرکے لاپتہ کردیا گیا
حوزہ/ پاکستان کے ریاستی اداروں کی جانب سے شیعہ مسلمانوں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک اور شیعہ عالم دین مولانا آغا حیدرعلی ہادی کو بھی اہلکاروں نے اغواء کرکے لاپتہ کردیا گیا ہے۔
-
پاکستان میں شیعہ مسنگ پرسنز کا معاملہ انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال ہے، علامہ اسد اقبال زیدی
حوزہ/ صدر ایس یو سی سندھ نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ مسنگ پرسنز کے معاملے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے اور بالخصوص علامہ فضل عباس کی فی الفور بازیابی کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔
-
شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے مزار قائد کے باہر احتجاجی دھرنا کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کرنے کا اعلان
حوزہ/ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کے مزار کے سامنے اٹھائیس روز سے مسلسل جاری احتجاجی دھرنے کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس کی، جس میں ریاستی ادارے کے ساتھ کامیاب مذاکرات، مرحلہ وار تمام جبری لاپتہ عزاداروں کی بازیابی کے آغاز کے اعلان کے ساتھ مرکزی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔
-
تصاویر/ شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے ملتان میں احتجاجی دھرنا
حوزہ/ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے دھرنا دوسرے روز میں داخل ہوگیا۔ ملتان میں چوک کمہاراں والا پر احتجاجی دھرنے میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دھرنے کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے، جن پر لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ دھرنے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی، ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان ثقلین ظفر، علامہ قاضی نادر علوی، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، مولانا وسیم عباس معصومی، مولانا جعفر انصاری، انجینئر سخاوت علی اور دیگر نے کی۔
-
پاکستان؛ شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی، اصولی مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، علامہ عقیل موسیٰ
حوزہ/ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے رہنما علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے نوجوانوں کو سامنے نہیں لایا جاتا تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا، یہ ہمارا آئینی و قانونی مطالبہ ہے، ہم اپنے اصولی مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔