۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
شیعہ مسنگ

حوزہ/ ایک ہفتہ قبل شیعہ عزادار فدا عباس زیدی اسلام آباد سے جبری طور پہ لاپتہ کردیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگی کا سلسلہ نہ تھم نہ سکا۔ایک اور نوجوان لاپتہ ہوگیا۔ایک ہفتہ قبل شیعہ عزادار فدا عباس زیدی اسلام آباد سے جبری طور پہ لاپتہ کردیا گیا ہے۔

ورثاء نے مطالبہ کیا ہے کہ فدا عباس زیدی محب وطن پاکستانی ہے اس نے اگر کوئی جرم کیا ہے تو ملک میں قانون اور آئین موجود ہیں ۔ہم پاکستان میں قانون کی پاسداری چاہتے ہیں ۔فدا عباس زیدی نے اگر کوئی جرم کیا ہےتو عدالت میں پیش کیا جائے ۔

واضح رہے کہ پاکستان می شیعہ عزاداروں کی جبری جبری گمشدگیوں کا سلسلہ ایک دہائی سے جاری ہے جس میں اب تک متعدد افراد کو لاپتہ کیا جاچکا ہے۔لاپتہ افراد کا معاملہ پاکستان میں حساس ترین معاملات میں سے ایک ہے،سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اس وقت 1500 ایسے افراد ہیں جنھیں جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے۔ان میں مشتبہ سنّی جہادی، قوم پرست کارکن اور فوج اور اسٹیبلشمنٹ کے ناقدین بھی شامل ہیں۔لاپتہ ہونے والے شیعہ افراد میں سے کچھ واپس بھی آئے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .