۱۶ آبان ۱۴۰۳ |۴ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 6, 2024
جبری گمشدگان

حوزہ/سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور محترمہ سیدہ حنا تقوی کا کہنا تھا  کہ عید الاضحٰی قریب ہے اور کرونا کے باعث معاشی مشکلات سے گزرتے ہوئے خاندانوں کے لیے حکومتی اداروں کی جانب سے گھروں کے سربراہان کی جبری گمشدگیاں آئین و قانون اور اسلامی اقدار کے برخلاف ہیں.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار مسنگ پرسنز نے لبرٹی چوک لاہور میں شیعہ جبری گمشدگیوں کے خلاف حکومتی اداروں کی توجہ اس اہم معاملے کی جانب مبذول کروانے کے لیے احتجاج کیا.

‎اس موقع پر سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور محترمہ سیدہ حنا تقوی کا کہنا تھا  کہ عید الاضحٰی قریب ہے اور کرونا کے باعث معاشی مشکلات سے گزرتے ہوئے خاندانوں کے لیے حکومتی اداروں کی جانب سے گھروں کے سربراہان کی جبری گمشدگیاں آئین و قانون اور اسلامی اقدار کے برخلاف ہیں۔انہوں نے حکومت وقت سے اپیل کرتے ہوۓ کہا کہ جبری گمشدگان کو عید الاضحی سے پہلے بازیاب کروانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں تاکہ ان کے اہل خانہ عید کی حقیقی خوشیوں کو محسوس کر سکیں۔


اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی اور محترمہ حمیرا بھی ان کے ساتھ اس احتجاج میں شریک ہوئیں علاوہ ازیں ‎پاکستان پیپلز پارٹی کی معروف شخصیات محترم عزیز الرحمن چن اور محمد اشرف بھٹی نے بھی احتجاج میں خصوصی شرکت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .